jcm-logo

ہماری زندگی میں خدا کی برکت

یسوع کے پاک نام میں برکت ہو!

یسوع مسیح ناصری زندہ ربُ لافواج ہے اور آپ سے پیار کرتا ہے اور وہ آپ کے ساتھ ہے اور وہ آپ کو برکت دینا چاہتا ہے مگر اُس کے برکت دینے کے طریقے مختلف ہیں۔ آپ اور میں اُس کو نہیں سمجھ سکتے کہ ہم نے اُن سے برکت کس طرح لینی ہے مگر ایک چیز بہت ضروری ہے کہ اگر ہم ابراہام کی زندگی کو پڑھیں جو بعد میں "اِبراہام” کہلایا وہ جب ننیانوے برس کا تھا:

پیدائش 17 باب 1 آیت: "جب وہ ننیانوے برس کا تھا تو خدا اُس کے پاس آیا اور اُس سے کہا تو میرے حضور چل اور کامل ہو”۔

یہ کتنی خوبصورت بات ہے مگر آج یہ کہنا بہت آسان ہے کہ ابراہام ایمانداروں کا باپ تھا۔ مگر وہ شخص چو بیس سال تک اپنے گڈھریئے خاندان کو چھوڑ کر، اپنے باپ کے گڈھریئے خاندان کو چھوڑ کر، اپنے ملک، اپنی قوم کو، ہر چیز کو چھوڑ کر خدا کے ساتھ چل رہا تھا اور اُس کے چوبیس سال بعد خدا اُس کے پاس آیا اور اُس سے کہتا ہے کہ ” تو میرے حضور چل اور کامل ہو” اِس کا کیا مطلب ہے کہ چوبیس سال تک ابراہام کامل نہیں تھا۔ چوبیس سال تک جو اِبراہام کر رہا تھا وہ سچائی کی راہ پر نہیں تھا کیونکہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ تکلیف سے گزر رہے ہیں، اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ خدا نے جو وعدے آپ سے کئے ہیں وہ آج تک پورے نہیں ہوئے تو اِس کا مطلب ہے کہ جو برکت خدا آپ کو دینا چاہتا ہے وہ اتنی بڑی ہے کہ آپ اُس راہ پر ابھی تک نہیں چل رہے۔

آپ کی زندگی کے اندر کمی ہے، آپ کے چلنے میں کمی ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ برکت لینا چاہتے ہیں اور آپ لوگوں کے لئے برکت کا بائث ہونا چاہتے ہیں تو اِس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی راہ کو اور بہتر کرنا ہے کیونکہ جو برکت آپ کے اندر ہے، وہ اتنی بڑی ہے کہ جس سے قومیں برکت پانے کو ہیں، جس سے ملک برکت پانے کو ہے، جس سے مختلف دُنیا کے کونے برکت پانے کو ہیں۔ اِبراہام بہت اچھا تھا۔ اُس نے بات سُنی اور چلا گیا۔ مگر اُس نے وہ نہیں کیا جو خدا نے اُس کو بولا تھا۔ خدا نے کبھی بھی اُس کو یہ نہیں بولا تھا کہ لوت کو اور اپنے باپ کو اپنے ساتھ لے کر آ۔ پہلے خدا کو لوت کو اُس کی زندگی سے نکالنا پڑا۔

آج بھی بہت سے لوت ہیں جو آپ کی زندگی کے اندر ہیں یہ وہ چیزیں ہیں جو خدا کو نہیں پسندہ اور آپ کی زندگی کے اندر ہیں۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ اُن کو نکال دیں۔ پھر اُس نے کیا کِیا؟ اُس کے اندر جو برکت تھی وہ حاجرا کے لئے نہیں تھی، وہ ایک لونڈی کے لئے نہیں تھی، وہ ایک غلام کے لئے نہیں تھی، وہ اُس نسل میں سے تھی جو عہد کی نسل ہے اگر آپ خدا کے سامنے اپنی چھوٹی سی غلطی کو سمجھتے ہیں کہ خدا معاف کر دیگا، بلکل معاف کر دیگا مگر اُس کی سزا آپ کو ملے گی۔ اُس کی سزا کی وجہ سے آپ کا جو برکت کا عمل ہے وہ لمبا ہو جاتا ہے۔ اِبراہام کے اندر جو برکت تھی وہ سارا کے ساتھ دُنیا کو برکت دینے کے لئے تھی حاجرا کے لئے نہیں تھی۔

ہم کافی دفعہ خدا کے مقصدہ سے دور ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ شخص کیا کرتا ہے جب خدا اِس کے سامنے آیا اور خدا نے جب اِس کو بولا کہ تو میرے حضور چل اور کامل ہو تو یہ کیا کرتا ہے، یہ بڑا ضروری ہے! اِبراہام نے کیا کِیا جب خدا نے اُس سے بات کی اور خدا دوسری آیت میں اُس سے کہتا ہے۔ "میں اپنے اور تیرے درمیان عہد باندوں گا اور تجھے بہت زیادہ بڑہاؤں گا "۔
تب اِبراہام سر دنگ ہو گیا اور خدا نے اُس سے ہم کلام ہو کر فرمایا کہ ابھی ایسا کچھ ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں سب کے لئے تبدیل کرنا ہے۔

اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خدا کے ساتھ چل رہے ہیں۔ پچھلے بیس سال سے خدمت کر رہے ہیں، دس سال سے اُس کی انجیل کی منادی کر رہے ہیں مگر آج تک ہمارے پاس برکت نہیں کیونکہ ہم نے خدا سے آج تک پوچھا ہی نہیں کہ کیا واقع ہم کامل بھی ہیں اور تیری راہ پر سہی چل رہے ہیں؟ کیونکہ خدا جو برکت آپ کے اندر رکھنا چاہتا ہے وہ سچائی کی ہے، کامل ہونے کی ہے، اِسی لئے جب نیا عہد نامہ لکھا گیا تو اِبراہام کا نام سب سے زیادہ اُس لئے عہد نامے میں آیا، کسی اور نبی کا نہیں آیا کیوں؟ کیونکہ وہ ایمان کا باپ (ایمانداروں کا باپ) ہو گیا۔ آج خدا آپ کو ایماندار بنانا چاہتا ہے تاکہ آپ خدا کی بادشاہت میں جائیں۔ خداوند آپ کی زندگی میں کام کرنا چاہتا ہے۔

مہربانی فرما کر میرے بہنوں بھائیوں اگر آپ کی دُعا، آپ کی کوئی فریاد ہے جو آج تک نہیں پوری ہوئی تو یہ مت سوچیں کہ خدا آپ کو سُن نہیں رہا کیونکہ جو برکت خدا آپ کو دینا چاہتا ہے وہ اُس سے زیادہ ہے جو آپ لینا چاہتے ہیں کیونکہ اِبراہام جو برکت لینا چاہتا تھا وہ حاجرہ میں ڈھونڈ رہا تھا اور اِسمائیل میں وہ برکَت نہیں تھی مگر اُس کی اِس غلطی کی وجہ سے آج ایک قوم کھڑی ہوئی ہے جو کہ مسیحیوں کے خلاف ہے۔ مگر خدا اُنہیں برکت دیتا ہے جو وعدے کے عہد کے فرزند ہوتے ہیں جو برکت اِضحاق کے پاس ہے اور اِضحاق کے وسیلے میرے پاس ہے اور میرے وسیلے میری آنے والی نسلوں کے پاس ہے یا آپ کی نسلوں کے پاس ہے وہ اِبراہام کی دی ہوئی برکت ہے، اِبراہام میں سے نکلی ہوئی برکت ہے۔

مگر جب یسوع آیا تو اُس برکت کو اُس سے بھی زیادہ کر دیا اور وہ برکَت ہماری نسلوں کے لئے ہے ہم آج دنیا کے لئے نور ہیں اور نور میں اور آپ ہیں۔ ہم تاریکی میں چمکتے ہیں مگر اگر میرے اور آپ کے پاس نور نہیں ہے تو یہ دُنیا اندھیرے میں ہے۔ اگر آپ اِس دُنیا کو روشنی دینا چاہتے ہیں تو آپ کو یسوع کے حضور کامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اُس سے برکت پائیں۔ خدا آپ کو برکت دے۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ خدا کی برکَت آپ لوگوں کے ساتھ ہو، آپ کے گھرانوں کے ساتھ ہو، آپ کی نسلوں کے ساتھ ہو۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز