jcm-logo

مسلمانوں کو یسوع کے قریب لانے کے لئے مسیحیت کی مثال بنئے

پاکستانی مُسلمان قوم کے لیے ہمیں مِثال بننا ہے، جیسے میں نے کہا کہ یسوع یہ کہتے ہیں کہ "میں تمہیں فتح سے بڑھ کے غلبہ دیتا ہوں”۔ تو ہمارے جو شہری ہمارے ساتھ ہیں جو مُسلمان ہیں، اُن کا حق ہے نجات پانا یعنی یسوع کی نجات حاصل کرنا، کیونکہ یسوع کے بغیر کوئی بھی شیطان کے ہاتھ میں کچھ بھی کر سکتا ہے لیکن جب تم نیک کام کرو گے تو تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر دوسرے لوگ تمہارے خدا کی تمجید کریں گے اور تمہاری طرف کِھینچے چلے آئیں گے۔ وہ یہ کہیں گے کہ جِس سے آپ نے نجات پائی ہے وہ مجھے بھی چاہیے، یسوع کے بارے میں ہمیں بھی بتاؤ، وہ کون ہیں جِنہوں نے آپ کو نجات دی۔ صِرف ایک ہی راستہ ہے روح القُدس کے وسیلہ سے کہ ہم اُن کے لیے نمونہ بنیں اُن کی تبدیلی اور اُن کی نجات کے لیے روزے رکھیں، دعائیں کریں اور خدا جو آسمان کا خدا ہے۔

اُس سے اُن کے لیے رحمت طَلَب کریں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ یسوع مسیح کی بادشاہی میں داخل ہوں۔ میرا یہ خیال ہے کہ اُن کے لیے اور کوئی راستہ نہیں ہے سواۓ انجیل کے کیونکہ دنیا میں ہمیں مسلمان برادری سے یہی خبر ملتی ہے کہ ہمارے پاس آخری بشارت ہے لیکن جو زندگی کی بشارت ہے، راہ کی بشارت ہے اور جو خدا کی بشارت ہے، انجیل کا مطلب ہی بشارت ہے تو یہ صِرف مسیحی کے پاس ہے۔ آمین!

رفیق مسیح