jcm-logo

مسیحی بچوں کی تربیت میں والدین کا قردار

مسیحی بچوں کی تربیت میں والدین کا قردار - مستقبل کے مسیحیوں کی نشونما

مسیحی والدین کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک سچا مسیحی بنائیں۔ اُن کی جسمانی نشونما کے ساتھ اُن کی روحانی نشونما بھی کریں۔ یہ روحانی خوراک ہمیں پاک کلام اور خدا سے ملتی ہے۔ بچوں کا ذہن پُختا نہیں ہوتا، یہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اُن کو مذہبی اور روحانی طور پر مضبوط بنائیں۔ بچوں کو سنڈے اسکول باقائدگی سے بھیجیں۔ مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔

گھر میں روزمرہ کی دُعائیں کرنا سکھائیں۔ کھانا کھانے اور سونے سے پہلے اُن کو شکرگزاری کی دُعا کرنا سکھائیں۔ اُن کو اِس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ یہ ساری نعمتیں خدا نے اُن کو دیں ہیں اور اُن کے لئے اُنہیں خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ جب آپ باقائدگی سے دعا کریں گے تو بچے بھی آپ کی مثال لے کر دُعا کرنے کی عادت ڈالیں گے۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین۔ یسوع مسیح ناصری کی جے ہو