آج ہم کچھ ضروری سوالات پر گفتگو کریں گے۔ ہم اِس بات سے شروع کریں گے کہ یسوع کون ہے؟ مسلمان اِس کا یہ جواب دیں گے کہ یسوع خُدا کے نبی تھے لیکن وہ خُدا کے بیٹے نہیں ہو سکتے کیونکہ کوئی بھی خُدا کے برابر نہیں ہے اور صرف ایک ہی خُدا ہو سکتا ہے۔ اِس نقطہ نظریہ کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ یہ اُس کے مطابق نہیں جو یسوع نے کہا تھا۔ مسلمان اِس بات کی وضاحت دیتے ہیں کہ مسیحیوں نے خود اِس پاک کلام کو بنایا ہے، لیکن اُن کے پاس کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ہے کہ جس سے وہ اپنی بات کو ثابت کر سکیں اور نہ ہی اُن کے پاس اِس بات کا ثبوت ہے کہ اگر یسوع مردوں میں سے زندہ نہیں ہوئے تھے تو اُس وقت اُس جگہ پر مسیحی کیوں تھے، مسلمانوں کی وضاحت میں عقلی اعتبار کی کمی ہے۔
یسوع کے ربانی ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ایک ایسے اِنسان تھے جن کا کردار اور مقصد یہ وضاحت کرتا ہے کہ وہ خُدا تھے جو اِنسانی شکل میں زمین پر آئے تھے۔ اِس کے ساتھ:
1. یسوع مسیح کنواری مریم میں سے پید اہوئے۔ مریم خُدا کے روح القدس کے وسیلے سے حاملہ ہوئی۔ تو جسمانی طور پر وہ یقیناً خُدا کے بیٹے تھے۔
2. اُن کے کردار کی فضیلت بے انتہا ہے اور ہر ثقافت میں یسوع مسیح کامل ہیں۔ مزید یہ کہ اگر کوئی ثقافت اُنہیں کامل نہیں مانتی تو وہ ثقافت عیبدار ہے۔
3. اگر اُس سب میں خُدا کی مرضی نہ ہوتی تو وہ معجزے اُن کے لئے نہ ممکن تھے۔
4. جو تعلیمات اُنہوں نے دُنیا کو دی وہ لوگوں کے لئے نہ پسندیدہ تھیں کہ وہ اُن کی پیروی کریں جو کہ خُداوند چاہتا تھا۔
5. جو تعلیمات اُنہوں نے دُنیا میں اپنے بارے میں لوگوں کو سکھائیں وہ یہ تھیں کہ یوحنّا 11 باب 25-26 آیت: "یسوع نے اُس سے کہا قیامت اور زندگی تو میں ہوں۔ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے گو وہ مر جائے تو بھی زندہ رہے گا اور جو کوئی زندہ ہے اور مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ ابد تک کبھی نہ مرے گا ۔ کیا تو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟"۔
6. آخر میں اُنہوں نے صلیب پر تکلیف برداشت کی جیسے کہ اُنہوں نے کہا تھا اور تیسرے دِن خُداوند نے اُنہیں مردوں میں سے زندہ کر دیا تھا جیسے کہ اُنہوں نے اِس بارے میں بھی پیشن گوئی کی تھی۔ وہ آسمان پر اُٹھائے گئے اور وہاں سے وہ زندوں اور مردوں کی عدالت کے لئے آئیں گے۔
7. العبرانیین کی انجیل میں اُن کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے، مثال کے طور پر ایسعیاہ کے 53 باب میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسیح کا آنا خُدا کے مقصد میں شامل تھا۔
اگر یسوع خُداوند نہیں ہے تو ہمیں اپنا شک دور کرنے کے لئے جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو مسیح کا سامنا کرتے ہوئے جو مسلمان چاہتے ہیں کہ وہ زندہ خُدا کی خدمت کریں تو اپنی مشکل کو اُس احساس کے ذریعے حل کریں کہ کوئی بھی خُدا کے برابر نہیں ہے کہ یسوع خُدا ہے اور کہ یسوع نے خود کہا "کہ میں اور باپ ایک ہیں" اور اُنہوں نے پھر سے کہا کہ، "اگر تم نے مجھے دیکھ لیا تو تم نے باپ کو دیکھ لیا"۔
گراہم فورڈ
یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے کے سربراہ