jcm-logo

یسوع کے بغیر زندگی نہیں

یسوع مسیح کے پاک نام میں برکت ہو!

یسوع مسیح ناصری زندہ تھا، زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔ یسوع آپ سے پیا ر کرتا تھا، کرتا ہے اور ابد تک پیار کرتا رہے گا۔ یسوع کے بغیر مجھے اور آپ کو کوئی زندگی نہیں دے سکتا اور یسوع کے بغیر کسی کے پاس زندگی نہیں آ سکتی۔ جب تک یسوع میری اور آپ کی زندگی میں نہیں آتا، جب تک میری اور آپ کی زندگی کے اندر سچائی نہیں آتی، جب تک میری اور آپ کی زندگی ہموار نہیں ہوتی، جب تک میری اور آپ کی زندگی سچائی کی راہ پر نہیں چلتی۔ اگر ہم پیدائش کی کتاب پڑھتے ہیں اور اُس کا پہلا باب ہے اور اُس کی پہلی تین آیات میں آپ لوگوں کے لئے پڑھنا چاہوں گا۔

جب خدا نے ابتدا میں زمین اور آسمان کو پیدا کیا اور زمین ویران اور سنسان تھی اور گھراؤں کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانی کی ستہ پر جُمبش کرتی تھی اور خدا نے کہا روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی. اِس کا کیا مطلب ہے! اِس کا مطلب ہے کہ زمین پہلے موجود تھی یہ جس زمین کے اوپر میں اور آپ آج یہاں پر بستے ہیں یہاں پر ہر چیز تھی، مگر یہ کامل بھی نہیں تھی، یہ ٹھیک بھی نہیں تھی، یہ سنسان تھی، یہ گھرؤں میں تھی، یہ تاریکی میں تھی اور اِس کے لئے یسوع کو اِس زمین پر پہلے آنا پڑا۔ اِس سے پہلے کہ خدا کی روح آپ کے اندر آ کر ظاہر ہو اُس سے پیشتر آپ کی زندگی کے اندر یسوع کو آنے کی ضرورت ہے جب یہ زمین کہ جو یہاں پر تھی تو خدا کی روح اِس زمین کے اوپر جُمبش کرتی تھی۔

خدا کا روح اِس زمین کے اندر نہیں آتا تھا مگر اِس زمین کے اندر خدا کے روح کو آنے کے لئے یسوع کو پہلے آنا پڑھا۔ آج اگر آپ خدا کو پانا چاہتے ہیں اگر آج آپ زندگی کو پانا چاہتے ہیں اگر آپ ہمیشہ کی زندگی کے پاس جانا چاہتے ہیں تو اِس کے لئے ضروری ہے کہ یسوع پہلے آپ کی زندگی کے اندر آئے۔ جب یسوع آپ کی زندگی کے اندر آئے گا تو پھر وہ روح آپ کی زندگی کے اندر آئے گا جس روح نے یسوع کو مردوں میں سے زندہ کیا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس وہ قدرت ہو جو یسوع نے اپنے شاگردوں کو دی تھی کہ تم ہاتھ رکھو گے تو لوگ شفاء پائیں گے، تم ہاتھ رکھو گے تو بدروحیں نکلیں گی، تم ہاتھ رکھو گے تو اندھے دیکھیں گے، گونگے بولیں گے، بہرے سُنیں گے اور مردے جی اُٹھیں گے تو اُس کے لئے آپ کو یسوع کو اپنی زندگی میں لانے کی ضرورت ہے۔ آپ کا کوئی بھی مذہب ہو سکتا ہے، آپ کا کوئی بھی ایمان ہو سکتا ہے، آپ کا کوئی بھی رنگ نسل قوم فرقا ہو سکتا ہے مگر ایک چیز بہت ضروری ہے اگر یسوع آپ کی زندگی کے اندر ہے تو آپ پھر خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ جب آپ خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں تو آپ کے پاس زندگی ہے، جب آپ کے پاس زندگی ہے تو آپ موت کے اوپر فاتح ہیں، جب آپ موت پر فاتح ہیں تو آپ ابلیس پر فاتح ہیں، جب آپ ابلیس پر فاتح ہیں تو آپ جہنم کی ہر لعنت پر فاتح ہیں۔ یسوع نے آپ کو اِس لئے چُنا ہے۔

یسوع آپ کے لئے اِس لئے اِنسان بنا کہ آپ جہنم کی ہر قدرت پر، جہنم کی ہر طاقت کے اوپر فتح پائیں۔ یسوع آپ کے ساتھ ہے، یسوع آپ سے پیار کرتا ہے اور یسوع کے پاس زندگی ہے اور یسوع آج آپ کو بلاتا ہے اور یسوع آپ کو زندگی دینا چاہتا ہے۔ آج میری اور آپ کی زندگی کے اندر سنسان پن ہو سکتا ہے، گھرؤ ہو سکتا ہے، اندھیرا ہو سکتا ہے۔ مگر اگر یسوع میری اور آپ کی زندگی میں آئے گا تو میری اور آپ کی زندگی سچائی میں آئے گی اور ہم کامل طور پر سچائی کی طرف جائیں گے اور اُس راہ پر جائیں گے جو راہ، حق اور زندگی ہے۔

جب آپ اُس راہ پر جائیں گے تو ہمارے پاس زندگی ہو گی۔ خدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ اِس کے لئے آپ کو یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا پڑھے گا۔ اگر آپ نے یسوع کو آج تک قبول نہیں کیا تو آج وقت ہے کہ آپ یسوع کو اپنی زندگی دیں تاکہ یسوع آپ کی زندگی کے اندر آکر آپ کی زندگی میں نور لے کر آ سکے۔ جب نور آپ کے پاس ہو گا تو ہمیشہ کی زندگی آپ کی آواز ہو گی جب ہمیشہ کی زندگی آپ کی آواز ہوگی تو آپ ہمیشہ کی زندگی کے وارث ہونگے اور آپ خدا کے ساتھ اُس کی بادشاہی میں جائیں گے۔ خدا آپ سب کو برکت دے۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز