آج ہم انجیل کی رو سے محبت کے بارے میں بات کریں گے. انجیل مقدس میں محبت کا بار بار ذکر کیا گیا ہے کہ محبت افضل ہے، محبت مہربان ہے، محبت رحمدل ہے. محبت روح کا پھل ہے وغیرہ وغیرہ. 1 کرنتھیوں 13 باب4 سے 7 آیت: "محبت صابر ہے اور مہربان. محبت حسد نہیں کرتی. محبت شیخی نہیں مارتی اور پھولتی نہیں. نازیبا کام نہیں کرتی. اپنی بہتری نہیں چاہتی. جھنجھلاتی نہیں. بدگمانی نہیں کرتی. بدکاری سے خوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خوش ہوتی ہے. سب کچھ سہہ لیتی. سب کچھ یقین کرتی ہے سب باتوں کی امید رکھتی ہے. سب باتوں کی برداشت کرتی ہے”۔
محبت مہربان ہے اور روح کا پھل ہے. گلتیوں 5 باب 22 آیت: "مگر روح کا پھل محبت، خوشی، اطمینان، تحمل، مہربانی، نیکی، ایمانداری”. جبکہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ محبت بھی روح کا پھل ہیں. اس طرح تو محبت اور مہربانی دونوں روح کا پھل ہوئے. محبت زندگی ہے اور ہمیں اپنی زندگیاں محبت اور رحمدلی اور روح کے تمام پھلوں کو اپنا کر گزارنی ہے. ایک رحم دل اور مہربان شخص ہمیشہ اپنی زندگی خدا سے اور اسکے لوگوں سے محبت کر کے بسر کرتا ہے. خدا سے محبت انسان کو رحمدل اور مہربان بناتی ہے. کیونکہ 1 یوحنا 4 باب 8 آیت: "جو محبت نہیں رکھتا وہ خدا کو نہیں مانتا کیونکہ خدا محبت ہے”۔
خدا کی مہربانی توبہ اور نجات کا راستہ ہے. رومیوں 2 باب 4 آیت: "یا تو اس کی مہربانی اور تحمل اور صبر کی دولت کو نہ چیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خدا کی مہربانی تجھ کو توبہ کی طرف مائل کرتی ہے؟”۔
رومیوں 11 باب 22 آیت: "پس خدا کی مہربانی اور سختی کو دیکھ. سختی ان پر جو گر گئے اور خدا کی مہربانی تجھ پر بشرطیکہ تو اس مہربانی پر قائم رہے ورنہ تو بھی کاٹ ڈالا جائے گا”۔
افسیوں 2 باب 7 آیت: "تاکہ وہ اپنی اس مہربانی سے جو مسیح یسوع میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی نہایت دولت دکھائے”۔
محبت مہربان ہے، خدا ہمیں ہمیشہ اپنی محبت سے بھرپور رکھے تاکہ ہم رحمدل بن سکیں اور اس کے جلال کے وسیلہ سے لوگوں کو معاف کر سکیں۔