بدچلنی سے بچنے کے بارے میں بائبل ہمیں تعلیم دیتی ہے اور ہمیں شراب جیسی لعنت سے بچنے کا حکم دیتی ہے۔ خدا ہمیں گناہ سے بچنے کا حکم دیتا ہے تاکہ ہم گناہوں سے پاک رہیں اور خدا کی راہ میں چلیں۔ جس کے بارے میں بائبل میں یہ کہا گیا ہے۔
افسیوں 5 باب 18 آیت: "اور شراب میں متوالے نہ بنو کیونکہ اِس سے بدچلنی واقع ہوتی ہے بلکہ روح سے معمور ہوتے جاؤ "۔
مقدس بائبل میں شراب کو لعنت اور بُری چیز کہا گیا ہے۔ خدا ایک شرابی پر اپنی برکات ظاہر نہیں کرتا اور نہ ہی اُسے اپنی بادشاہی میں داخل ہونے دے گا۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ کیسے ایک شرابی اُس کی برکات سے محروم رہے گا۔ یہ پیغام اُن مسیحیوں کے لئے ہے جو خدا کے کلام کے اُلٹ کام کرتے ہوئے شراب پیتے اور گناہ کرتے ہیں۔ وہ نئے مسیحیوں اور دوسرے ایمان رکھنے والے مسیحیوں کے لئے بُری مثال پیش کر رہے ہیں۔
میرے پیارے مسیحی بہن اور بھائیوں میرا آپ کے لئے یہ پیغام ہے کہ گناہ اور شراب سے بچیں اور اپنے ایمان کو پاک رکھیں اور بُرے لوگوں سے دور رہیں۔ چاہے کتنی بھی مشکلات آئیں ہمیں خداوند کے راستے پر چلنا ہے اور گناہ سے دوری اختیار کرنی ہے۔ آمین!