اے پیارے باپ، مسیح یسوع کے مبارک نام میں، میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے گھرانے سے بیماری اور غربت کو دور کر کیونکہ جو کوئی بھی یسوع کے نام پر ایمان لاتا ہے اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اس پر سزا کا حکم نہیں ہوتا. اسلئے تاریکی اور ابلیسی طاقتوں کا ہمارے اوپر کوئی اختیار نہیں ہے. ہم یسوع کے نام سے ہر بیماری سے شفا پاتے ہیں. میں ہر طرح کی کمزوری کو مسیح یسوع کے نام سے اپنے گھرانے سے دور ہونے کا حکم دیتا ہوں. یسوع ناصری تیرا شکر ہو، اے خداوند تیرے کہنے کے مطابق ہم ایمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہوتے ہیں. بیمار شفا اور رہائی پاتے ہیں. تیرا شکر ہو کہ تیرے نام پر ایمان لانے کی وجہ سے ہم لعنتوں سے چھٹکارہ اور رہائی پاتے ہیں.
میں ایمان لاتا ہوں کہ تو ہمیں غربت کی لعنت سے رہائی دیتا ہے. ہمارے لئے اچھے اور کارآمد دروازے کھولتا ہے. اور تو ہمیں وہ دولت دیتا ہے جس کے ساتھ تو دکھ نہیں ملاتا. تیرا شکر ہو، یسوع کے بابرکت اور جلالی نام میں، آمین.