jcm-logo

خداوند کی شکرگزاری

خداوند کی شکرگزاری

اے خداوند میں ہر روز تجھے اپنا نذرانہ پیش کرتا ہوں. تو ہی میرا مددگار ہے. میری امید تجھ سے وابستہ ہے اور تو ہی میری دعائیں سنتا ہے.

اے خداوند تو میری سپر ہے، تو میرا فخر ہے اور تو مجھے سرفراز کرنے والا ہے. جب خداوند میں تجھے پکارتا ہوں تو اپنے قوہ مقدّس سے مجھے جواب دیتا ہے.

جب میں خداوند کو پکارتا ہوں تو میرے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے. تو مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑتا ہے. آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپ کو خداوند کے ہاتھوں میں دے دیں.

نجات خداوند کی طرف سے ہے. تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو. رب الافوج ہم سب پر رحم کر. یسوع مسیح کے نام میں. آمین.