jcm-logo

اپنے والدین کی عزت کیجئے

امی، آپ مجھے کیوں بار بار فون کرتی ہیں جب میں کام پر ہوتا ہوں؟

ابو، برائے مہربانی میری زندگی میں دخل دینا بند کیجئے۔ میں اپنا خیال خود رکھ سکتا ہوں!

امی، ابھی میرا بات کرنے کا بالکل دل نہیں چاہ رہا ہے! ہم بعد میں بات کرینگے!

ہم سب جانے انجانے میں اپنے وَالدین سے بدتمیزی کر چکے ہیں۔ آپ کے وَالدین ہی آپ کے زندہ ہونے کا سبب ہیں۔ ان کے ساتھ محبت اور عزت سے پیش آئیے۔ ان کو صرف آپ کے وقت کا تھوڑا سا حصہ چاہیئے۔

1 تیمتھیس 5 باب 8 آیت میں خدا کے الفاظ کہتے ہیں کہ؛ اگر کوئی اپنے رشتہ داروں، خاص طور پر اپنے قریبی خاندان کا خیال نہیں رکھتا، تو ایمان سے منکر اور بے ایمان سے بدتر ہے۔ بائبل مقدّس کا پانچواں احکام بھی یہ کہتا ہے کہ: اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرو۔

ان لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا جو آپ سے خود سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں، کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں! ہمیشہ اپنے والدین کی عزت کیجئے! ایسا کرنے سے نا صرف آپ کو ان کی دعایئں ملینگی بلکہ آپ کو ابدی زندگی میں بھی اس کا اجر ملے گا۔ اِس لئے آپ اپنے والدین کی دل سے خدمت کریں۔ خدا آپ کو برکت دے۔ آمین!