خداوند کی عظمت اور تعریف
اے خداوند میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تو میری ہر جگہ حفاظت کرتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تو مجھے گرنے نہیں دیگا اور میں اگر گِروں بھی تو تُو مجھے سمبھالے گا۔ میں جانتا ہوں کہ تو ہی میرا نگہبان، میرا سربراہ اور پیار کرنے والا باپ ہے۔ میں اِس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تو جو بھی میری زندگی میں کرتا ہے وہ کسی نہ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تو صرف میری بہتری چاہتا ہے۔ میں تجھ پر یقین رکھتا ہوں اور تجھ ہی پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ تو میرے ساتھ ہمیشہ رہے گا اور میری حفاظت کرے گا۔ آمین