jcm-logo

کرسمس – ایک خوشیوں کا تہوار

کرسمس ۔ ایک خوشیوں کا تہوار - مسیحی خوشیوں کا تہوار - یسوع کی خوشی کا دن

لوقا 1 باب 30 سے 34 آیات: ” فرشتے نے اُس سے کہا اَے مریم! خوف نہ کر کیونکہ خُداوند کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے اور دیکھ تو حاملہ ہوگی اور تیرے بیٹا ہوگا۔ اُس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ بزرگ ہوگا اور خُدا تعلیٰ کا بیٹا کہلائے گا اور خُداوند خُدا اُس کے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی کرے گا اور اُس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا۔ مریم نے فرشتہ سے کہا کہ یہ کیونکر ہوگا جبکہ میں مرد کو نہیں جانتی؟ "۔

یہ کرسمس ہے جو خوشیوں کا تہوار ہے۔

ایک کنواری حاملہ ہوتی ہے اور اپنے بچے کے پیدا ہونے کا اِنتظار کرتی ہے۔ خُدا ایک جوان عورت کے پیٹ میں اِنسان کی شکل اختیار کرتا ہے جو شادی کے لائق تھی۔ ایک ابدی، علم الغیوب، قادرِمطلق خُدا آسمان کی بادشاہت کو چھوڑتا ہے اور اِس دُنیا میں ہمارے بیچ رہنے کے لئے آتا ہے۔

ایک عظیم خالق اِس دُنیا میں آتا ہے اور بے لوث اُس خوش آمد سے اِنکار کرتا ہے جس کا وہ مکمل طور پر مستحق تھا۔ خُدا کے اپنے لوگوں نے اُسے اپنے گھر میں جگہ دینے سے اِنکار کر دیا، جو آسمان اور زمین کا بنانے والا ہے۔

یہ کرسمس ہے جو خوشیوں کا تہوار ہے۔

وہ چرواہے جو رات کے وقت اپنے گلے کی نگہبانی کرتے ہیں، اُنہیں آسمان سے پیغام ملتا ہے۔ وہ بیت لحم جاتے ہیں، وہاں وہ اپنے نجات دہندہ کو چرنی میں پاتے ہیں اور جو اُنہوں نے دیکھا اور سُنا اُس کے بارے میں لوگوں کو خوشخبری سُناتے ہیں۔

عنقریب، مجوسی تحفے لے کر مشرق سے آئیں گے تاکہ بچہ یسوع کو خراج عقیدت پیش کریں جو کہ بیت لحم کے ایک گھر میں چرنی میں سکونت پزیر ہے۔

عنقریب، وہ جو ہماری طرح اِنسانی لباس میں آیا اور جس نے ہماری خاطر ظلم برداشت کیا، اُسے ظلم کا شکار بنایا جائے گا اور ظالم حکمران کی طرف سے اُسے مہاجر بننے پر مجبور کیا جائے گا تاکہ وہ اِس دُنیا سے رخصت ہو جائے۔

یہ یقیناً خوشیوں کا تہوار ہے۔

یسوع میں ہم اُس رحمدل خُدا کو جان پاتے ہیں جو ہماری طرح آیا اور وہ ہمیں ایک موقع کی پیشکش کرتا ہے کہ ہم وہ بنیں جس کے لئے ہم پیدا ہوئے ہیں۔ اِنسان نجات کے عظیم تحفے سے پیدا ہوئے جو نہ ممکن تھا۔

اِس کرسمس، مسیح پھر سے بچے کی صورت میں ہمارے دِلوں میں گھر کی تلاش میں آئے ہیں، وہ ہمیں اُس زندگی کی پیشکش کرتے ہیں جو مکمل اور ہمیشہ کی زندگی ہے۔ خُدا ہمیں پھر سے اپنی ہی شکل میں خوشیوں کا تحفہ دیتا ہے۔ اگر آپ اِس تحفے کو قبول کر لیتے ہیں، تو روح القدس آپ کی زندگی میں مکمل طور پر آپ کی رہنمائی کرے گا اور وہ آپ کو اِس دُنیا میں اور آنے والی ہمیشہ کی زندگی میں برکتیں دے گا۔

عبد ال مسیح