jcm-logo

عیدالقیامت المسیح 2019 مبارک

یسوع مسیح کے نام میں آپ سب کو برکات ملیں۔ یسوع مسیح ناصری آپ سب کے ساتھ ہیں۔ آج ہم پھر آپ کے پاس آئے ہیں اِس خوبصورت سی محفل کے ساتھ جس کا نام یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے ہے۔ یعنی یسوع مسیح ہر ایک کے لئے ہیں۔ اور کل کا دِن جسے آپ گزاریں گے وہ سب سے بڑی گواہی ہے کیونکہ یہ تین دن نسلِ انسانیت کے لئے تھے کہ یسوع مسیح نے یہ پیغام دیا کہ آج کے بعد نہ کوئی رنگ، نسل، قوم، نہ ہی کوئی فرقہ اور نہ کوئی مذہب ہے۔ صرف اور صرف یسوع مسیح کے ساتھ آپ سب کا ایک ذاتی رشتہ ہے۔

ہم سب یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے دن کو منانے والے ہیں۔ میں آپ کے ساتھ یہ شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں یسوع مسیح کو قبروں یا بُتّوں میں یا کہیں بھی ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہمارے اندر رہنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے اندر رہ کر لوگوں کی زندگی میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

اُس دن جب وہ عورتیں یسوع مسیح کی قبر پر گئیں تو فرشتوں نے اُن سے کہا کہ تُم یسوع مسیح کو یہاں کہاں ڈھونڈ رہے ہو؟ تُم زندہ کو مُردوں میں ڈھونڈتے ہو؟

میرے بہنوں اور بھائیوں ہمارے یسوع مسیح زندہ ہیں اور اگر وہ زندہ ہیں تو وہ آپ کی سُنتے ہیں۔ کیونکہ اگر وہ زندہ ہیں تو وہ آپ کے لئے سب کچھ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ مثال کے طور پر میری دو بیٹیاں ہیں اور اگر میں اِس دُنیا سے چلا جاؤ تو میں اپنی بیٹیوں کو کچھ بھی نہیں دے سکتا۔ مگر میں زندہ ہوں تو میں اپنی بیٹیوں کے لئے زندگی تک دینے کے لئے تیار ہوں۔ اِسی طرح یسوع مسیح نے ہماری خاطر جان دی مگر مر کر تیسرے دِن مُردوں میں سے جی اُٹھے۔

کل ہم اِس دِن کو منانے والے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ صرف ایک قبر خالی ہے اور اُن کا نام یسوع مسیح ناصری ہے۔ بہت سے اِنسان خُدا بنے مگر خداوند انسان بنا۔ انسان آکر انسانوں کے سامنے ظاہر ہوئے اور اُنہوں نے اپنے آپ کو خالی کیا۔ وہ میرے اور آپ کے لئے صلیب پر گئے۔ صلیب کے بعد وہ قبر میں گئے اور تیسرے دِن اپنے کہنے کے مطابق جی اُٹھے۔ ہمارے یسوع مسیح زندہ ہیں، ہمارے یسوع مسیح جی اُٹھے ہیں اور ہمارے یسوع مسیح کی قبر کھالی ہے۔

یہ بات مجھے اور آپ کو لوگوں کو بتانی ہے کہ یسوع مسیح کی قبر خالی تھی، خالی ہے، خال رہے گے۔ جو مُردوں میں سے جی اُٹھے وہ ہمارے شافی ہیں۔ جنہوں نے موت کو شرمندہ کیا، جنہوں نے قبر کو شرمندہ کیا، جنہوں نے اِبلیس کو شرمندہ کیا وہ میرے اور آپ کے زندہ ربالافواج ہیں۔ وہ ہمارے شخصی نجات دہندہ ہیں۔ وہ ہمارے خداوند ہیں اور ہم اُن کے فرزندہ ہیں۔ ہم اُن کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ ہم اُن کے خون خریدے ہیں۔

آپ سب بھی دوسرے لوگوں کو اِس بات کی گواہی دیں کیونکہ دُنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں یہ نہیں پتا کہ یسوع مسیح اُن کے لئے مرے اور وہ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ یسوع مسیح صرف مرے ہی نہیں رہے بلکہ وہ مر کر زندہ بھی ہوئے۔ ہمیں اپنی رسموں، عادات اور ثقافت کو چھوڑنا چاہیے۔ اور بائبل پر عمل کریں۔ جس طرح فرشتے نے کہا کہ تُم زندہ کو مردوں میں کیونکہ ڈھونڈتے ہو۔ ہمارے خُداوند زندہ ہیں، زندہ تھے اور زندہ رہیں گے۔

وہ آپ کی زندگی میں معجزہ کرنا چاہتے ہیں اور جو کچھ آپ کو چاہیے ایمان سے اُس سے مانگے اور میرا ایمان ہے کہ کل خُدا آپ کی زندگی میں نیا کام کرے گا۔ آپ نئے طور پر خُدا کے لئے کھڑے ہونگے۔

آپ سب ہماری اِس ٹیم اور منسٹری کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔ آپ سب اِن کے ساتھ جیسے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں تو مل کر کام کریں۔ آپ اِن کے ساتھ دُعا اور روزے میں شامل ہوں۔ اگر آپ اِن کی مالی طور پر مدد کر سکتے ہیں تو نیچے دیے گئے رابتوں کے ذریعے آپ اِس منسٹری میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ منسٹری لاکھوں لوگوں کے لئے برکت کا ذریعہ ہے۔ اور بہت سے گِرے ہوئے لوگوں کو بھی کھڑا کرنے کا ذریعہ ہے۔

یسوع مسیح زندہ ہیں اور اِس خوشی کے ساتھ ہمیں لوگوں تک جانا چاہیے۔ اُنہیں یہ بتائیں کہ ہمارے یسوع مسیح زندہ ہیں۔ اِس عیدالقیامت المسیح کو آپ سب خوشی کے ساتھ منائیں اور آپ سب کی زندگیوں میں سے دُکھ جائیں کیونکہ انجیلِ مقدس کے معنی خوشی ہیں۔ آج کا دِن آپ کی زندگی میں فتح کا دِن ہے اور کل آپ اُس فتح کا اعلان کریں گے۔ جس طرح فرشتوں نے آ کر اعلان کیا کہ تُم زندہ کو مُردوں میں ڈھونڈتے ہو۔ جو زندہ ہے اُس کو مُردوں میں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کے پاس زندگی ہے آپ اِس زندگی کو کسی اور کے پاس لے کر جائیں۔

خُدا کا فضل آپ سب کی زندگی پر ہو اور عیدالقیامت المسیح آپ سب کو مبارک ہو۔ آپ عیدالقیامت المسیح کو خوشی سے منائیں اور آپ عیدالقیامت المسیح کی گواہی دیں۔ اُمید ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے۔

پاسٹر داؤد پرویز