jcm-logo

گناہ سے کیسے بچا جائے

مسیحی ہوتے ہوئے ہم ایک خدا کی بادشاہی میں ہوں گے، جہاں پر ہم خدا کے ساتھ رہیں گے۔ ہم مکمل جسمانی حالت میں ہونگیں، ہم کسی گناَہ میں نہیں پڑیں گے، یہ یسوع مسیح میں مکمل خوشی اور مکمل عبادت ہو گی۔ البتہ جب تک ہم دُنیا میں ہیں تب تک ہم گناَہ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اِس زندگی میں ہم گناہ کا سامنا بھی کرتے ہیں اور اِس طرح ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

گناَہ ہر ایمان والے کی زندگی میں آتا ہے، یہ آپ کی زندگی میں مختلف طرح سے آ سکتا ہے لیکن اِس حالت میں گناَہ سے بچنے کے لئے جو آپ کو کرنا چاہیے وہ آپ کی کامیابی کی وجہ ہے۔ جب یسوع مسیح کو شیطان کی طرف سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہوں نے اپنے اندر سے تمام گناہوں کو باہر پھینک دیا اور اِس کے بارے میں پاک کلام میں بھی کہا گیا ہے۔ گناَہ سے بچنے کا بہترین ذریعہ خدا کا پاک کلام ہے۔ اور یہ خدا کے کلام کو صرف پڑھنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ خدا کے کلام کی یادہانی بھی ہے۔ یہ وہ وجہ ہے کہ جب آپ صبح خدا کی عبادت کرتے ہیں، چرچ میں دُعا میں ہوتے ہیں تو آپ گناَہ میں نہیں پڑتے لیکن جب آپ باہر کی دُنیا میں ہوتے ہیں تو آپ گناہ کے قریب ہوتے ہیں۔ کیونکہ تب آپ وہ کام کرتے ہیں جو آپ کو نہیں کرنے چاہیے۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہیں کہ جب آپ کو گناہ سے بچنے کے لئے پاک کلام کو پڑھنا چاہیے۔ جس کے ذریعے روح القدس آپ کی زندگی میں پاکیزگی لاتا ہے۔

تو جب کبھی بھی آپ کی زندگی میں گناَہ آئے تو آپ کو گناَہ میں پڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو خدا کے پاک کلام کو پڑھتے ہوئے گناہ سے لڑنا چاہیے۔ اور جبکہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ آزمائش خدا کی طرف سے آتی ہے، کہ خدا اُن کی آزمائش لے رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کریں لیکن یہ پاک کلام کے لحاظ سے سچ نہیں ہے۔ آزمائش ایک ایسی چیز ہے جو شیطان کی طرف سے ہماری زندگی میں آتی ہے، شیطان ہمیں تباہ و برباد کرنے آتا ہے۔ وہ ہر مسیحی کو گناہ کے ذریعے ایمان سے ہٹانا چاہتا ہے۔

شیطان خود سے آپ کو گناَہ میں نہیں بھیج سکتا لیکن وہ گناَہ کے ذریعے آپ کی آزمائش کرتا ہے تاکہ آپ گناہ کریں۔ لیکن آپ خدا کے پاک کلام کے ذریعے اُس گناہ سے بچ سکتے ہیں۔ ہمارا مضبوط ایمان خدا کے نام کو جلال دیتا ہے اور ہمیں خدا کے قریب لاتا ہے۔ جہاں ہم ہمیشہ کی زندگی میں یسوع مسیح کے ساتھ خدا کو دیکھ سکتے ہیں۔ خداوند آپ سب کو برکت دے۔

انتھونی سنتیاگو