jcm-logo

کرسمس کا جشن منانا

میرے پاس آپ لوگوں کے لئے ایک حیرت انگیز خبر ہے کہ یسوع مسیح 25 دسمبر کے دن نہیں پیدا ہوئے تھے۔ مجھے پتا ہے کہ آپ سب یہ خبر سُن کر حیران اور پریشان ہوئے ہیں۔ البتہ جب لوگوں کو اِس چیز کا احساس ہوتا ہے کہ یسوع مسیح 25 دسمبر کے دن پیدا نہیں ہوئے تھے تو وہ اِس بات کو جانتے ہوئے 25 دسمبر کو یسوع مسیح کے پیدا ہونے کے دن کے طور پر نہیں مناتے۔ لوگ اِس بات کو لے کر پریشان ہوتے ہیں اور وہ سال کے اِس اہم دن کو منانے سے انکار کرتے ہیں کہ یسوع مسیح اُس دن پیدا نہیں ہوئے تھے۔

اب اگر آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں تو مجھے اِس بات کا تہے دِل سے دُکھ ہے کہ آپ سال کے اِس اہم وقت کو منانا نہیں چاہتے۔ خاص طور پر چند وجوہات پر، سب سے پہلے یہ کہ جب غیر مسیحی ایسٹر اتوار یا کرسمس کے دن گرجاگھر میں شامل ہونے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمیں اُن کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یہ ایک اہم حکمت عملی ہے اور ہمیں اِسے سمجھنا چاہیے۔ تو اگر ہم کرسمس منانے سے انکار کرتے ہیں تو ہم اصل میں اُس موقع کو حاصل کرنے سے انکار کرتے ہیں جس میں ہم اُن لوگوں کے گواہ بنتے ہیں جو باقاعدگی سے گرجاگھر کی عبادت میں شامل نہیں ہوتے اور یہ اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

دوسری طرف اگر ہم اُن اہم دنوں کی بات کرتے ہیں جنہیں ہم خاص سمجھتے ہیں اور اُنہیں مناتے نہیں، مثال کے طور پر آپ ” سَنڈے ” کے دن کی بات کرتے ہیں تو یہ سورج کے خدا کا حوالہ دیتا ہے۔ جو کہ پاگانیوں کا دن کہلاتا ہے اور پاگانیوں کی روایت کے مطابق وہ اِس ” سَنڈے ” کو ایسے دن سے مخاطب کرتے ہیں جس دن وہ سورج کے خدا کے لئے اپنی عبادات وقف کرتے تھے۔

تو اگر آپ ہفتے کے ایک دن کو ” سَنڈے ” کے نام سے منانے پر متفق ہیں لیکن آپ کرسمس کا اہم دن منانے پر متفق نہیں تو آپ کی زندگی میں اُس چیز کو لے کر فریب ہے۔ تو اگر آپ کرسمس منانے پر متفق نہیں ہیں جیسے آپ ہفتے کے اِس دن کو منانے پر متفق ہوتے ہیں تو آپ کی زندگی میں بہت بڑا تنازیہ ہے۔

میری آپ سب کے لئے یہی حوصلہ افزائی ہے کہ آپ سب مل کر خوشی سے کرسمس کا دن منائیں۔ یہ کلیسیا کے لئے ایک اہم حکمت عملی کا وقت ہے۔ یہ غیر مسیحیوں کے لئے ایک اہم حکمتِ عملی کا وقت ہے جس میں وہ گرجاگھر آکر انجیل مقدس کا پیغام سُنیں اور سب سے اہم بات یہ کہ خدا بذات خود آیا اور پیدا ہوا تاکہ ہم خدا کے بچے ہوتے ہوئے مسیح یسوع کے پیروکار کہلائیں۔

تو یہ میری طرف سے آپ کی حوصلہ افزائی ہے کہ آپ سب کرسمس کے اہم دن کو خوشی سے منائیں۔ نہ صرف تحفوں اور ایک تہوار کے طور پر بلکہ اِس لئے کہ یہ ایک خاص موقع ہے جس میں آپ اِس کے گواہ بن سکتے ہیں اور کہ خدا بذات خود زمین پر آیا۔ آمین!