jcm-logo

زندگی کو خدا کی بخشش جانیے

زندگی کو خُداَ کی بخشش جانیے - خداوند کی سب سے بڑی نعمت - خوبصورت نعمت کا لطف

داؤد بادشاہ نے خُداَ کی تمجید کرتے ہوئے کہا کہ مکاشفہ 4 باب 11 آیت "اے ہمارے خداوند اور خُداَ تو ہی تمجید اور عزت اور قدرت کے لائق ہے کیونکہ تو ہی نے سب چیزیں پیدا کیں اور وہ تیری ہی مرضی سے تھیں اور پیدا ہوئیں”۔ خُداَ ہماری زندگی کو برقرار بھی رکھتا ہے۔

اعمال 17 باب 28 آیت "کیونکہ اسی میں ہم جیتے اور چلتے پھرتے اور موجود ہیں. جیسا تمہارے شاعروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ ہم تو اس کی نسل بھی ہیں”۔

جو خوراک ہم کھاتے ہیں، جو پانی ہم پیتے ہیں اور جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں یہاں تک کہ جس زمین پر ہم رہتے ہیں یہ سب خدا کا دیا ہوا ہے. اس نے سب کچھ اس طرح بنایا ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں لیکن زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے ہمیں اس کے حکموں کے بارے میں سیکھنا اور ان پر عمل بھی کرنا ہو گا۔

ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہم اپنے دل سے نفرت کو دور کریں کیونکہ اکثر اوقات نفرت ہی تشدد کا باعث بنتی ہے. اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب لوگوں سے محبت رکھیں۔

1یوحنا 3 باب 11 آیت: "کیونکہ جو پیغام تم نے شروع سے سنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں”. آمین