ہم عام انسان ہیں۔ انسان ہوتے ہوئے ہم گناہ کی فطرت کے ساتھ موجود ہیں۔ ہم گناہ کے معاملے میں کافی حساس ہیں۔ لالچ ہی گناہ کی وجہ ہے۔ ہمیں مسیحی اور انسان ہوتے ہوئے گناہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمیشہ کی موت ہے۔ لیکن گناہ کے لئے ایک لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے جسے لالچ کہتے ہیں۔
آپ اور میں اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ہم گناہ کی حالت کا سامنا کر پائیں اور ہمیں گناہ میں بڑھنا نہیں چاہیے تاکہ ہم گناہ سے دور رہیں۔
مثال کے طور پر جب میں اور میرا بھائی ٹیلی وزن پر فُٹ بال کے کھیل دیکھا کرتے تھے۔ ہماری امی اِس بات کا بہت دھیان رکھتی تھیں کہ اشتہارات کے دوران ٹیلی وزن بند کر دیں۔ تو چاہے وہ آدھے گھنٹے یا اُس سے کم وقت کے اشتہارات ہوتے لیکن ہماری امی اِس بات کا دھیان رکھتے ہوئے کہ میں اور میرا بھائی چھوٹی عمر سے بُری چیزوں سے دور رہیں، اِس لئے وہ ٹیلی وزن پر آنے والی تمام تصویرات کو بند کرنے کی پوری کوشش کرتی تھیں۔ اصل میں وہ ہمیں اشتہارات سے نہیں دور رکھ رہی تھیں بلکہ ہمیں بُری تصویرات سے دور رکھ رہی تھیں تاکہ ہم گناہوں سے دور رہیں۔ کیونکہ وہ اِس بات کو جانتی تھیں کہ لالچ ہی گناہ کی طرف لے کر جاتا ہے۔ وہ نہ صرف ہمیں ٹیلی وزن دیکھنے سے روک رہی تھیں بلکہ یہ اُس سے بھی کئی زیادہ اہم تھا۔ وہ ہمیں گناہ سے بچا رہی تھیں۔ میری امی ہمیں گناہ سے دور رکھ رہی تھیں تاکہ ہم یسوع مسیح کو جان سکیں جنہوں نے خود سب سے بڑے گناہ کا سامنا کیا۔
یسوع مسیح نے دُنیاوی طور پر گناہ کا سامنا کیا تھا۔ یہ نہ ٹیلی وزن کی وجہ سے تھا اور نہ ہی مختلف عورتوں کی وجہ سے بلکہ یہ شیطان کی خود کی کوشش کی وجہ سے تھا۔ اُس وقت شیطان یسوع مسیح کے پاس آیا اور یسوع مسیح شیطان کی آزمائشوں کے سامنے کھڑے ہونے کی قوت رکھتے تھے۔ جب ہم یسوع مسیح پر غور کرتے ہیں کہ کیسے انہوں نے گناہ پر فتح پائی، تو ہمیں بھی اُسے عمل میں لانا چاہیے کہ جس طرح یسوع مسیح نے گناہ پر فتح پائی۔ شیطان کے ہر وار کے خلاف یسوع مسیح نے پاک کلام کو استعمال کیا۔ یسوع مسیح نے پاک کلام کے ذریعے گناہ پر فتح پائی۔
تو آج آپ جس کسی قسم کے بھی گناہ کا سامنا کر رہے ہیں اور چاہے وہ مستقبل میں بھی آپ کو آزمائے، لیکن آپ کو پریشان نہیں ہونا بلکہ پاک کلام کے ذریعے اُس گناہ پر فتح پانی ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ انسان ہیں اور آپ کو خدا کے کلام کی ضرورت ہے۔ اِس طرح آپ خدا کے پاک کلام کے ذریعے گناہ پر فتح پا سکتے ہیں اور یسوع مسیح میں ایک پاک زندگی گزار سکتے ہیں۔ آمین!