jcm-logo

مسیح کے جی اُٹھنے کا دن مبارک ہو

یسوع مسیح میں آپ سب کو سلام۔ آج مسیح کے جی اُٹھنے کا دن ہے۔ بہت سے لوگوں کے لئے آج کا دن صرف خوبصورت انڈے سجانے کے لئے ہوتا ہے اور بہت سے لوگوں کے لئے محض ایک چُھٹی کا دن ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت میں اِس دن کے معنی کیا ہیں اور اِس دن کی ہماری زندگی میں کیا اہمیت ہے۔ آج کے دن ہمارے خداوند یسوع مسیح مُردوں میں سے جی اُٹھے تھے۔ یسوع مسیح نے صلیب پر ہمارے گناہوں اور خدا کے قہر کو اپنے اوپر لے کر تکلیف دہ حالت میں اپنی جان کی قربانی دی اور تین دن بعد جی اُٹھے۔ اِس لئے ہم اپنے نجات دہندہ کی موت پر فتح کے لئے اِس دن کو بہت خوشی سے مناتے ہیں اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے جو ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے، ہمیں پیار کرتا ہے اور ہمیں سمبھالتا ہے۔ آج کے دن میں اُن سب کو جو یسوع کے خدا ہونے کے سچ سے واقف نہیں، جو یسوع سے نجات ملنے کے سچ سے واقف نہیں ہیں۔ میں اُن سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے اور خداوند یسوع مسیح کو اپنائیے۔ یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مان کر ابدی زندگی کا حصہ بنیے۔ یہ مت سمجھیے کہ دیر ہو چکی ہے۔ آپ جس ملک میں بھی ہیں یا جو زبان بھی بولتے ہوں یا جس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اُس سے فرق نہیں پڑتا۔ ضرورت صرف اِس بات کی ہے کہ آپ یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ اور خداوند مان کر اُس کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کیجیے اور پھر دیکھیے وہ خوشی، اطمینان اور تسلی آپ کو ملے گی جو شاید آپ کو کبھی زندگی میں نہ ملی ہو۔

رومیوں 1 باب 8 آیت: ” پس اب جو یسوع مسیح میں ہیں ان پر سزا کا حکم نہیں”۔

اِس آیت میں بتاتا گیا ہے کہ جب ہم یسوع مسیح کو قبول کر لیتے ہیں تو ہم نجات حاصل کر لیتے ہیں اور ہمیں کسی طرح کی بھی سزا نہیں ملتی۔ ہمارے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ تو آیئے آج کے اِس مبارک دن میں ہم یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کریں اور اُس کے ہاتھ میں اپنی زندگی دے دیں۔ آمین!