jcm-logo

مسیح نے ظلم کو کیسے برداشت کیا

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے میں آپ سب کو خوشآمدید۔ میرا نام مائک ہے۔ اگلے کچھ لمحوں میں ہم اِس بارے میں بات کریں گے کہ کلام میں مسیح نے کیسے ظلم کو برداشت کیا۔ دُنیا میں مسیح کے آخری وقت کے دوران، اپنی تین سال کی منادی کے بعد مصلوب ہونے سے پہلے یسوع مسیح خدا باپ سے دعا مانگتے ہیں۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ ” اے باپ اگر یہ تیری مرضی ہے تو اِسے پورا کر”۔ وہ اپنے بارہ شاگردوں کے ساتھ تھے۔ جب وہ اپنے آپ کو گرفتار کرنے کے لئے گئے تو اُن کے ایک شاگرد نے گرفتاری کے وقت اپنی تلوار سے ایک سپاہی کا کان کاٹ دیا۔ یسوع نے کہا کہ اپنی تلوار نیچے کرو کیونکہ یہ لڑائی کا وقت نہیں ہے۔ پھر یسوع مسیح نے اُس سپاہی کا کان اُٹھا کر اُس کو شفاء دی۔ یہ امن کی سب سے بڑی مثال ہے۔

جب ہم مسیح کی پیروی کرتے ہیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر امن کی سب سے بڑی مثال ہیں اور یہ امن انجیل مقدس میں ہے جس کی ہم منادی کرتے ہیں۔ میں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ یہ ظلم سہی راستہ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ وہ شاگرد لڑنے کے لئے تیار ہو گیا جب وہ مسیح کو لینے آئے۔ لیکن مسیح نے یہ کہا کہ اپنی تلوار نیچے کرو، یہ وقت لڑنے کا نہیں ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ آپ دُعا کریں اور ظلم سے دور رہیں کہ وہ آپ پر غلبہ نہ پا سکے بلکہ اپنے اندر امن قائم کریں۔ وہ امن جو ہمیں انجیل مقدس سکھاتی ہے۔ میں ابھی آپ سب کے لئے دُعا کرونگا کہ ظلم کی بجائے آپ کی زندگی میں امن آئے۔

آئیے ہم مل کر دُعا کریں۔

اے خداوند میں اپنے اُن سب بہن اور بھائیوں کے لئے دُعا کرتا ہوں جو پوری دُنیا سے اِسے دیکھ رہے ہیں۔ میں اُن کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں میں ظلم اور بُرائی سے دور رہیں بلکہ امن کو اپنی زندگی میں لائیں۔ اے خداوند ہماری اُن لوگوں سے محبت کرنے میں مدد کر جو ہم سے نفرت کرتے ہیں اور کہ ہم اپنے دشمنوں سے بھی محبت کریں جیسا کہ آپ کا کلام ہمیں سکھاتا ہے۔ ہم تیری موجودگی کے لئے شکرگزاری کرتے ہیں۔ ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہر راہ میں ہمارے ساتھ ہے اور یسوع مسیح کے نام میں ہماری رہنمائی کر۔

پاسٹر مائک سینتیاگو

فوکس چرچ، نارتھ کیرولینا، یو-ایس-اے