jcm-logo

یسوع مسیح میں نئی زندگی

زمین پر رہتے ہوئے یسوع مسیح نے جتنے بھی حیران کن کام کیے اُن میں سے ایک سب سے اہم اور حیرت انگیز معجزا جو یسوع مسیح نے کیا وہ یہ تھا کہ وہ مردہ سے زندہ ہوئے۔ کیا اُن کا صلیب پر تکلیف برداشت کرنا اہم تھا؟ لازمی طور پر یہ ہمارے گناہوں کو ختم کرنے کے لئے تھا اور یہ مسیحیوں کی نجات کا ایک اہم حصہ ہے۔

البتہ اگر یسوع مسیح مردہ ہی رہتے تو مسیحیت بھی ہمیشہ تک مردہ ہی رہتی لیکن یہ مسیح کے دوبارہ جی اُٹھنے کی قوت نے شاگردوں کا ایمان زیادہ بڑھا دیا اور مسیح کا جی اٹھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اُنہوں نے موت پر فتح پائی۔ تو یسوع مسیح کے پیروکاروں میں وہی پاک روح پائی جاتی ہے جس نے یسوع مسیح کو مردہ سے زندہ کیا۔ وہ بھی یسوع مسیح کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی میں رہیں گے۔

ہم بھی یسوع مسیح میں اِس قوت کو محسوس کرتے ہیں کہ جس قوت کے ذریعے یسوع مسیح مردہ سے زندہ ہوئے۔ اب یہاں پر ایک سوال یہ بنتا ہے کہ ہم بھی یسوع مسیح کی طرح دوبارہ نئی زندگی پانے کی قوت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ یہ آپ کے لئے سب سے اچھا وقت ہے کہ آپ بھی اِس قوت کو حاصل کریں جب پوری دُنیا میں تمام کلیسیا ایسٹر کا دن منا رہی ہے۔ وہ سب یسوع مسیح کے دوبارہ جی اُٹھنے کی قوت کی خوشی مناتے ہیں۔ اب یہ آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ آپ بھی یسوع مسیح پر ایمان لائیں، کہ وہ خدا ہے اور یسوع مسیح نے موت پر فتح پائی۔

یسوع مسیح پر ایمان میں رہتے ہوئے خدا آپ کو اُن کے پاک روح سے بھرتا ہے۔ یہی وہ پاک روح ہے جس نے یسوع مسیح کو مردہ سے زندہ کیا اور اب یسوع مسیح کے پیروکار ہوتے ہوئے یہ پاک روح آپ میں بھی رہتا ہے۔

تو اگر آپ ابھی مسیحی ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اگر آپ کے پاس اِس حوالے سے سوالات ہیں تو آپ کے لئے سال کا یہ بہترین موقع ہے کہ آپ مسیح یسوع کو قبول کریں۔

میں نہ صرف یسوع مسیح کی موت پر فتح کی خوشی مناؤں گا بلکہ میں اِسے اپنی نجات بناؤں گا کیونکہ وہ مردہ سے زندہ ہوئے۔ تو اب روحانی طور پر بات کرتے ہوئے میں بھی موت پر فتح پا سکتا ہوں۔

یہ میری طرف سے آپ سب کی حوصلہ افزائی ہے کہ ایسی بہت سی اہم چیزیں ہیں جو اِس سال کے دوران ہوئیں جن میں مختلف پروگرام شامل ہیں۔ جو کہ آپ کے ایمان کو بڑھا سکتے ہیں۔ اب یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ آپ یسوع مسیح کو اپنے خداوند کے طور پر قبول کریں، کہ اُنہوں نے موت پر فتح پائی اور کہ آپ بھی وہی پاک روح حاصل کرنا چاہتے ہیں جس نے یسوع مسیح کو مردہ سے زندہ کیا۔ آمین!