خروج 19 باب 5 آیت:
"سو اب اگر تُم میری بات مانو اور میرے عہد پر چلو تو سب قوموں میں سے تم ہی میری خاص مِلکیت ٹھہرو گے کیونکہ ساری زمین میری ہے”۔
اکثر خدا ہمیں وہ چیزیں کرنے کو کہتا ہے جو ہماری سوچ سے بھی ہٹ کر ہوتی ہیں۔ جو ہمارے اخراجات سے بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں بھی نہیں اترتیں۔
” خدا، تو یہ چاہتا ہے کہ میں دوبارہ اپنے کالج میں واپس چلا جاؤں؟ میں چالیس برس کا ہوں”، ” خدا تو یہ چاہتا ہے کہ میں اُنہیں تحفہ دوں؟ میں یہ پیسے اپنی خواہیشات کے لئے جمع کر رہا تھا” یا ” خدا تو چاہتا ہے کہ میں اپنی یہ نوکری چھوڑ دوں جو میں سالوں سے کر رہا ہوں اور اپنا خود کا کاروبار کروں؟”
تو اکثر ہم اِس پر غور کرتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں اور اِسے حقیقت میں بھی دیکھتے ہیں۔ لیکن اکثر ہم بہانے بنا کر اُن سب سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں، ” یہ خدا نہیں چاہتا ہے”۔ لیکن اگر آپ اِس میں مکمل محنت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو خداوند میں فرمابردار ہونے کی ضرورت ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے آپ کو خدا کے مقاصد سمجھ میں بھلے ہی نہ آئیں لیکن آپ فرمابردار رہیں۔ آپ صرف اِسے دل سے کریں چاہیے جب یہ آپ کی سمجھ سے بھی باہر ہو۔ یہی ایمان ہے۔
اگر آپ سب کچھ سمجھتے ہیں، آپ کے پاس وقت اور پیسا بھی ہے تو سب کچھ آپ کے لئے تیار ہے۔ خدا آپ کو ایسی چیزیں کرنے کو کہے گا جو شاید آپ کی پہنچ سے بھی دور اور مشکل ہوں۔ لیکن یاد رکھیں کہ آپ کی فرمابرداری کی وجہ سے آپ کو برکات ملیں گی۔ جب آپ وہ سب کرتے ہیں جو خدا چاہتا ہے تو برکات آپ کے ساتھ ہونگیں۔ کیونکہ خدا فرمابردار کو انعام دیتا ہے۔
آج کے لئے دُعا
اے باپ میں آج تیری فرمابرداری کرنے کو چُنتا ہوں۔ میں اپنے ذہن سے تمام بُرے خیالات دور کرتا ہوں اور آپ پر بھروسا کرتا ہوں۔ میں آپ کی مدد اور مسیح میں انعام دینے کے لئے شکرادا کرتا ہوں۔ آمین!