پاکستان میں مسیحیوں پر جو ظُلم ہو رہے ہیں اُن کی اَصلی وجہ یہ ہے کہ کلامِ مُقَدَّس ہمیں بتاتا ہے کہ آخری دِنوں میں مسیحیوں کو میرے نام کی خاطِر بہت کچھ سہنا پڑے گا یہ یسوع مسیح نے بہت پہلے کہہ دیا ہے۔ ہمیں بائبل کے کلامِ مُقَدَّس کو پڑھتے رہنا چاہیے تا کہ ہم اُن میں بے دِل نہ ہوں اور یہ سُدَھرنے والا یا سُلجھنے والا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ بڑھے گا اور زیادہ بڑھے گا، مسیحیوں پر ظلم اور اُن کو ستاۓ جانے کے بارے میں کلامِ مُقَدَّس میں لِکھا ہوا ہے۔ مسیحیوں پر جو ظلم و جبر اور تشدد اور توہین رسالت کا قانون لگانے کا نظام ہر روز پہلے کی نِسبَت بہت زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے کیونکہ اِس وقت کے آنے کے بارے میں اور اِس کے پورا ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل کی شُرُوعات اور اُن کے بڑھنے کے بارے میں بھی یسوع مسیح اپنے کلامِ مُقَدَّس میں بتا چُکے ہیں مَتّی 24 باب میں اُن کے بارے میں لکھا ہوا ہے، تو یہ مصیبتوں کا شروع ہے جیسے آسیہ بِبی بیچاری پَھنس گئیں اور اُنہیں پانچ سال ہو گئے ہیں، جو بھی اِلزام ہے لیکن اُنہیں نکلنے نہیں دے رہے۔
اِسی طرح اور بھی بہت سارے کیس ہیں ایک ہی آسیہ بِبی نہیں ہے، بہت سارے کیس ہیں۔ جِن پر توہین رسالت قانون کے تِحت اُنہیں اندر کیا گیا ہے اور اُن پر قتل اور پھانسی کی سزائیں سُنا دی گئی ہیں۔ تو یہ کلام کے عین مطابق ہے اور یہ ہو گا اور مسیحیوں کو یہ سب کچھ سہنا ہو گا کیونکہ یسوع نے یہ پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ میرے نام کی خاطر تمہیں لوگ ستائیں گے اور ناحق، ناجائز تم پر لعن تعن بھی کریں اور مار بھی دیں گے یہ کلام میں لکھا ہو ہے۔