عہد کا صندوق کیا ہے؟
پرانے عہد نامہ میں خروج کی کتاب ایک ایسے عہد کے بارے میں بتاتی ہے، جو خدا نے موسیٰ کے ساتھ کیا. عہد یہ تھا کہ لوگ خدا کی شریعت کے مطابق زندگی بسر کریں تو خدا ان کا خدا ہو گا اور وہ خدا کے لوگ ہوں گے. اس عہد کی مرکزی بات دس حکم تھے. یہ پتھر کی لوحوں پر لکھے تھے اور ایک سنہری صندوق میں رکھے تھے جسے عہد کا صندوق کہا جاتا ہے۔