متی 13 باب 33 آیت:
” اُس نے ایک اَور تمثیِل اُن کو سُنائی کہ آسمان کی بادشاہی اُس خمیِر کی مانِند ہے جِسے کِسی عَورت نے لے کر تِین پَیمانہ آٹے میں مِلا دِیا اور وہ ہوتے ہوتے سب خمیِر ہو گیا”۔
اِس تمثیل میں خمیر خدا کی بادشہی کا وہ کلام ہے جو جب کسی کی زندگی میں کام کرنا شروع کرتا ہے تو اُس کو آہستہ آہستہ تبدیل کرتا جاتا ہے اور وقت کے ساتھ وہ خدا کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ وہ ہر طرح کی ناراستی، بدی، غصہ، فساد، لڑائی جھگڑے اور بدزبانی ہر طرح کے گناہ اُس کی زندگی سے ختم ہو جاتے ہیں بلکہ اِس کے برعکس وہ ملنسار، رفیق، رحیم، لوگوں سے محبت سے پیش آنے والا اور لوگوں کی خدمت کرنے والا شخص بن جاتا ہے۔ خداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!