یسوع مسیح ناصری آپ سے پیار کرتا ہے اور ابلیس جب کرتا ہے غلطی کرتا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ابلیس جب سوچتا ہے تو غلط سوچتا ہے اور جب بھی وہ کچھ کرتا ہے تو اپنی طرف سے وہ ٹھیک کرتا ہے مگر وہ غلطی کر رہا ہے۔ میں آج آپ لوگوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا حوالہ جو کہ ایک چھوٹا سا پیغام جو عمال کی کتاب ہے، اُس کا 16 باب اور اُس کی 16 نمبر آیت آپ لوگوں کے لئے پڑھنا چاہوں گا اور وہ بڑی ضروری آیت ہے اور بڑا زبر دست ایک حصہ ہے اور اُس میں لکھا ہے۔
جب ہم دُعا کرنے کے لئے جا رہے تھے تو ایسا ہوا کہ ہمیں ایک لونڈی ملی جس میں غیب دان کی روح تھی وہ غیب گوئی سے اپنے مالکوں کے لئے بہت کچھ کمائی کرتی تھی۔ پُلوس اور سلاس ایک ایسی جگہ جا رہے تھے جو دُعا کا گھر ہے اور دُعا کے گھر جاتے ہوئے راستے میں ایک ایسی عورت ملی جس میں بدروح تھی اور اُنہوں نے اُس بدروح کو یسوع کے نام میں جھڑک کے نکال دیا، اِس پر اُس لونڈی کے مالک غصے میں آئے اور اُن کو دروگے کے پاس لے کر گئے اور دروگے نے اُن کو بیند لگوائے اور مارا اور جب سب کچھ کرلیا تو اُن کو قید خانے میں ڈال دیا۔
آج میں اور آپ اور بہت سے ایسے مسیحی ہیں جو مسیح کی منادی کرنے کے لئے نکلے ہیں کوئی ہم پر انگلی بھی اُٹھائے تو ہم اُس کی انگلی توڑنا چاہتے ہیں، کوئی ہمیں گالی نکالے تو ہم اُس کو گالی کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ مگر پُلوس اور سلاس نے کچھ بھی نہیں کیا کیونکہ پُلوس اور سلاس خدا کے مکاشفے کو جانتے تھے، کیا ابلیس جو کر رہا ہے وہ غلط کر رہا ہے اور غلط ہو گا اور اِس کے وسیلے خدا کے نام کو عزت اور جلال ملے گا۔
اگر لوگ آج مجھے اور آپ کو ستا رہے ہیں تو مت سوچیں کے جو لوگ آپ کو ستا رہے ہیں وہ میرے اور آپ کے یسوع کو ستا رہے ہیں اور ابلیس اُن کے ستانے کی وجہ سے غلطی کر رہا ہے اور بہت سے لوگ آج تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ ساری کہانی کے اندر ایک غلطی تھی اور وہ غلطی کیا تھی؟ وہ یہ تھی جب آپ اِس باب کو آگے چل کر پڑھتے ہیں جب اُن کو قید خانے میں ڈال دیا گیا اور بہت سے بیند لگوا کر اُنہیں قید خانے میں ڈال دیا گیا تو دروگے کو تعقید کی کے بڑی ہشیاری سے اِن کی نگاہ بانی کرے اور اُس نے ایسا حکم پا کر اُنہیں اندر کے قید خانے میں ڈال دیا اور اُن کے پاؤں کاٹھ میں ڈھونک دئے، آدھی رات کے قریب پُلوس اور سلاس دُعا کر رہے تھے اور خدا کی حمد کے گیت گا رہے تھے اور قیدی سُن رہے تھے۔
یہاں پر جو سب سے بڑی غلطی ابلیس کی وہ یہ ہے کہ اُس نے اُن دونوں کو ایک ہی قید خانے میں ڈال دیا کیونکہ وہ یہ بھول گیا تھا کہ یسوع مسیح ناصری بول چکا ہے جہاں پر دو یا تین میرے نام سے جمع ہونگے میں وہاں پر موجود ہونگا۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ کے ساتھ کتنے لوگ ہیں، یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں، یہ ضروری ہے کہ آپ یسوع کے آگے جھکے ہوئے ہیں یعنی جھکے ہوئے رات کے وقت کیونکہ پُلوس اور سلاس جس کام کے لئے نکلے تھے، وہ وہاں پر قید خانے کے لئے نہیں نکلے تھے وہ خدا کے گھر جانے کے لئے نکلے تھے۔ وہ جہاں پر پہنچ گئے۔ وہ دُکھ میں آگئے، وہ تکلیف میں آگئے یہاں تک کے جیل میں آ گئے۔
وہاں پر بھی اُنہوں نے اُس مقصد کو نہیں چھوڑا اور وہ دُعا کرنے لگ گئے اور ابلیس کی جو غلطی تھی اُس نے سب کچھ اچھا کیا مگر غلطی کر گیا کہ وہ اِن دونوں کو ایک ہی کمرے میں بند کر گیا اور جب اُن دونوں کو بند کر دیا پھر کیا ہوتا ہے یہ زرا غور سے سُننے والی بات ہے کہ یکایک ایک بڑا بھوچال آیا یہاں تک کے قید خانے کی نیوہ ہل گئی۔ اُسی دم سب دروازے کھل گئے اور سب کی بیڑیاں کھل گئیں۔
میں واضح کرتا ہوں اُس نام میں جو سب ناموں سے اوپر ہے یسوع مسیح کے نام میں، ہر ایک لعنت، ہر ایک جووا، ہر ایک بندھن، ہر ایک تکلیف، ہر ایک بندش جو آپ کے گھرانے کے اندر، آپ کی زندگی کے اندر ہے وہ یسوع کے نام میں آج کھلتی ہے، یسوع آج آپ کے گھرانے کے اندر برکت لے کر آتا ہے یسوع آج آپ کے گھرانے میں سے لڑائی کی، فساد کی، جھگڑے کی لعنتوں کو ختم کرتا ہے اور جتنی زنجیریں آپ کو جکڑی ہوئی ہیں، جتنی زنجیریں آپ کو باندھی ہوئی ہیں وہ یسوع کے نام میں آج کھلتی ہیں کیونکہ یسوع کے نام کے آگے ہر ایک گھٹنا جھکے گا، خواہ جو آسمان پر بستہ ہے، خواہ جو زمین پر بستہ ہے، خواہ جو اِس زمین کے پاتال کے اندر بستہ ہے ہر ایک گھٹنا یسوع کے آگے جھکے گا اور یسوع کے نام ہم آج واضح کرتے ہیں مگر آپ کو کیا کرنا ہے؟ آپ کو اپنے جیون ساتھی کے ساتھ مل کر لازمی خدا کے آگے جھکنا ہے۔
اِس لئے بائبل میں لکھا ہے۔ جہاں پر دو یا تین میرے نام سے جمع ہونگے کیونکہ یسوع جانتا ہے جب آپ اور آپ کا جیون ساتھی خدا کے آگے جھکے گا اور جب اِن دونوں میں سے آگے جو نسل نکلتی ہے، جو آپ کی اولاد ہوتی ہے، جب وہ آپ کے ساتھ خدا کے آگے جھکے گی تو معجزے ہونگے، یسوع وہاں پر موجود ہو گا اور یسوع آپ کو آزاد کرے گا اور یہ وقت آپ کے لئے نجات کا ہو گا اور وہ نجات یسوع مسیح کے نام سے آئے گی۔ خدا کی برکت آپ پر ہو اور خدا آپ کے ساتھ ہو، اور اپنی آزادی کو یسوع کے نام میں لیں۔ یسوع کے بابرکت نام کے وسیلے سے۔ آمین!