jcm-logo

دکھ اٹھانے والوں کے ساتھ وعدے

دکھ اٹھانے والوں کے ساتھ وعدے - خداوند کی طرف سے وعدے - اپنی فِکر خدا پر

ہم مسیحیوں کے لیے خدا کا یہ وعدہ کہ اسکو ہماری فِکر ہے بہت تقویت بخشتا ہے. خداوند یسوع مسیح نے ہمیں اپنا بنا کر دنیا کی فکروں سے آزاد کر دیا۔

پطرس 5 باب 7 آیت: ” اپنی ساری فِکر اسی پر ڈال دو کیونکہ اس کو تمہاری فِکر ہے”۔

ہم مسیحی کتنے خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمارے والدین کے چھوڑ جانے کے بعد بھی ہمیں سمبھالنے کا ذمہ لیا ہے۔

زبور 27 آیت 10: ” جب میرا باپ اور میری ماں مجھے چھوڑ دیں تو خدا مجھے سمبھال لے گا”۔

بس اب مسیح میں ہو کر ہمیں بلکل ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ہماری مدد کرے گا اور اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر ہمیں بچا لے گا، ہم اگر مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کر چکے ہیں تو ہم محفوظ ہیں۔

أیسعیاہ 41 باب 10 آیت: ” تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں. ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں. میں تجھے زور بخشوں گا. میں یقیناً تیری مدد کروں گا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سمنبھال لوں گا”۔

زبور 91 آیت 9: ” کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ تیری سب راہوں میں تیری حفاظت کریں”۔

زبور 23 آیت 4: ” بلکہ خواہ موت کے سایے کی وادی میں سے میرا گزر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈروں گا کیونکہ تو میرے ساتھ ہے”۔