آج کے جدید اور کمپیوٹر کے دور میں ہماری نوجوان نسل خدا سے بہت دور ہو گئی ہے۔ میرا یہ پیغام اُن بہن بھائیوں کے لئے ہے جو اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت مصروف ہیں اور خدا کو بھول چکے ہیں۔ جو اپنی روزمرہ کی زندگی میں خدا کا شکرادا بھی نہیں کرتے یا بہت کم کرتے ہیں۔ مسیحی ہوتے ہوئے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہمیں اپنے پاک کلام کے بارے میں علم ہونا چاہیے تب ہی ہم مسیحی کہلائیں گے۔ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں دُنیاوی ضرورتوں کے ساتھ روحانی خوراک کی بھی ضرورت ہے۔ یسوع میسح نے ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر جان دی۔ لیکن ہم اپنی دُنیاوی ضرورتوں میں اپنے نجات دہندہ کو بھول جاتے ہیں۔ ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے یسوع مسیح کا نام روشن کریں۔ ہم روحانی طور پر اپنے مسیحی مذہب میں مضبوط ہو کر وہ روشنی بنیں جس سے یسوع کے نام کو جلال ملے۔ اُس نے کہا کہ زندگی کا نور میں ہوں جو میری پیروی کرے گا وہ ہلاک نہ ہوگا بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین