jcm-logo

آستر کی کتاب

آستر کی کتاب - ملکہ کی طرف سے روزہ - فارس کی سلطنت کا عظیم واقعہ

یہ کتاب فارس کی سلطنت میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں ہے. آستر ایک خوبصورت یہودی خاتون ہے جو بادشاہ کی ملکہ بن جاتی ہے. وہ یہودیوں کے خلاف ایک منصوبے کے بارے میں سنتی ہے اور ہوشیاری سے اپنا اثر و رسوخ استحمال کر کے اس منصوبے کو پورا ہونے سے روکتی ہے. ایسے کرتے ہوئے وہ اپنی جان خطرے میں ڈالتی ہے، لیکن یہ وہ جانتی ہے کہ اسے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے لازم کچھ کرنا ہے. وہ کہتی ہے کہ:

آستر 4  باب 16 آیت: ” کہ جا اور سو سن میں جتنے یہودی موجود ہیں انکو اکھٹا کر اور تم میرے لیے روزہ رکھو اور تین روز تک دن اور رات نہ کچھ کھاؤ نہ پیو. میں بھی اور میری سہیلیاں اسی طرح سے روزہ رکھیںگی اور ایسے ہی میں بادشاہ کے حضور جاؤنگی جو آئین کے خلاف ہے اور اگر میں ہلاک ہوئی تو ہلاک ہوئی”۔