زُبور 116 آیات 1 سے 2:
” میں خُداوند سے مُحبت رکھتا ہوں۔ کیونکہ اُس نے میری فریاد سُنی اور میری منّت سُنی ہے۔ چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا۔ اِسلئے میں عُمر بھر اُس سے دُعا کروں گا”۔
خداوند کی محبت اور موجودگی کو جاننے سے ہمیں اُس کی خدمت کرنے کی رہنمائی ملتی ہے اور خداوند کے ساتھ ہمارا رشتہ گہرا ہوتا جاتا ہے۔ جب ہم خدا سے محبت رکھتے ہیں تو ہم دل سے چاہتے ہیں کہ ہم خدا کو اپنی محبت آج ہی ظاہر کریں۔ اِس دُنیا میں ہمارے خاص لوگ جن سے ہم محبت رکھتے ہیں وہ ہمارے ساتھ وقت گزارنے سے منع کرتے ہیں وہاں وہ خدا ہمارے ہر دُکھ میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے جو اپنی برکات ہمیں دیتا ہے۔ وہ ہماری ہر تکلیف سے واقف ہے اور وہ اپنے کان کو ہمارے قریب کر کے ہماری تمام فریاد کو سُنتا ہے۔ اِس لئے میں اُس کو پُکاروں گا، اُس کی پرستش کروںگا، اُس کا شکر کروںگا، اُس کے سامنے اپنے گناہوں کو قبول کروںگا اور خداوند سے باتیں کروںگا جب تک میں زندہ ہوں۔
دُعا
اے باپ تو میرے سر کے ہر بال کو اور میرے دل کے ہر خیال کو جانتا ہے۔ میں شکر کرتا ہوں کہ آپ نے میری ہر دُعا سُنی۔ میں شکر کرتا ہوں کہ آپ نے میری ہر فریاد غور سے سُنی۔ مجھ میں صبر پیدا کر کہ جب مجھے تیرا جواب نہیں ملتا۔ میں ایمان رکھتا ہوں کہ تو میرے لئے کام کر رہا ہے کہ جب میں اُسے نہیں دیکھ سکتا۔ لیکن اے پیارے باپ، میرے ایمان کو مضبوط کر کہ میں کبھی بھی اپنے ایمان سے نہ ہٹوں اور ہمیشہ تیرے نام کو جلال دوں۔ آپ سب بھی خداوند پر بھروسا رکھیں کیونکہ وہ ہمارے قریب ہے۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!