jcm-logo

خداوند کا سہارا اور تسلی

خداوند کا سہارا اور تسلی - خداوند کی زبردست طاقت اور شاندار بادشاہی کا کمال

زُبور 94 آیات 18 اور 19:

” جَب میں نے کہا میرا پاؤں پھِسل چلا تو اِے خُداوند! تیری شفقت نے مجھے سنبھال لیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلی میری جان کو شاد کرتی ہے”۔

ہم خدا کی عظمت سے بہت متاثر ہیں، اُس کی زبردست طاقت اور شاندار بادشاہی جو بہت عظیم ہے۔ خدا کا ہمارے قریب ہونا ایک بہت زبردست چیز اور ایک خوبصورت سچ ہے۔ وہ ہمیں چُنتا ہے کہ ہم اُس کی آزمائشوں میں شامل ہوں جن کا ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں سامنا کرتے ہیں۔ کیونکہ آپ اُس کی فتح اور موجودگی سے واقف ہیں تو کل اور آج کیسے مختلف ہو سکتے ہیں؟ یہ جاننے سے کیا فرق پڑتا ہے کہ جب آپ کا پاؤں پھسلتا ہے تو وہ آپ کو سہارا دیتا ہے یا جب آپ کسی تشویش میں ہوں تو وہ آپ کو تسلی دیتا ہے؟ ہمیشہ خداوند پر بھروسا رکھیں اور یہ ایمان رکھیں کہ اُس کی تسلی آپ کی روح کو سکون دے گی جو اِس پوری کائنات میں آپ کو کوئی بھی نہیں دے سکتا۔

دُعا:

پیارے خدا، جو ہر جگہ موجود اور ہمارے قریب ہے، میرے دل کو سُن۔ میں تیری موجودگی میں گھرا ہوا ہوں کہ تو میرے بہت قریب ہے اور میرے اندر بھی ہے۔ تو مجھے سکون دیتا ہے جب میں شیطان کے گھیرے میں ہوتا ہوں، تو کمزوری میں مجھے طاقت دیتا ہے، جب میں شیطان کے حملے کا شکار ہوتا ہوں تو تُو مجھے حوصلہ دیتا ہے اور جب میں نااُمید ہوتا ہوں تو تُو مجھے اُمید دیتا ہے۔ تیرے یہ تحفے میرے لئے بہت خاص ہیں۔ تیری موجودگی کے بغیر میں یہ کبھی بھی نہ جان پاتا کہ مجھے کہاں جانا چاہیے اور میں یہاں کیوں ہوں۔ میرے ساتھ ہونے کے لئے میں آپ کا بہت شکرادا کرتا ہوں۔ جیسے تو مجھے آج جانتا ہے میں بھی تجھے جاننے کے لئے آگے بڑھتا ہوں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!