jcm-logo

آج کا پیغام: زمین پر اور کوئی باپ مت بناؤ کیونکہ ہمارا آسمانی باپ ایک ہے

آج کا پیغام زمین پر اور کوئی باپ مت بناؤ کیونکہ ہمارا آسمانی باپ ایک ہے

آج کا پیغام: زمین پر اور کوئی باپ مت بناؤ کیونکہ ہمارا آسمانی باپ ایک ہے

جسمانی طور پر ہمارے ماں باپ وہ ہوتے ہیں جنہوں نے ہمیں پیدا کیا. انجیل مقدس بتاتی ہے افسیوں 6 باب 1 آیت: ” اے فرزندوں! خداوند میں اپنے باپ ماں کے فرمانبردار رہو کیونکہ یہ واجب ہے اپنے باپ کی عزت کرو”. اس آیت میں ہمارے جسمانی ماں باپ کا ذکر کیا گیا ہے کہ انکی عزت کرو۔

ہم سب کا صرف ایک آسمانی باپ ہے اور وہ خدا ہے. متی 23 باب 8 سے 11 آیات: ” مگر تم ربی نہ کہلاؤ کیونکہ تمہارا استاد ایک ہی ہے اور تم سب بھائی ہو. اور زمین پر کسی کو اپنا باپ نہ کہو کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے. اور نہ تم ہادی کہلاؤ کیونکہ تمہارا ہادی ایک ہی ہے یعنی مسیح. لیکن جو تم میں بڑھا ہے وہ تمہارا خادم بنے”۔

یہاں باپ بنانے سے مراد ہے روحانی طور پر باپ بنانا. ہم مسیحیوں میں کچھ لوگ یعنی کیتھولک مشن والے زمین پر بناتے ہیں. یہ بلکل غلط ہے کیونکہ کلام مقدس میں اِس بارے میں سختی سے منع کیا گیا ہے کہ زمین پر کسی کو روحانی باپ مت بناؤ۔