2 کرنتھیوں 8 باب 9 آیت: ” کیونکہ تم ہمارے خداوند یسوع مسیح کے فضل کو جانتے ہو کہ وہ اگرچہ دولت مند تھا مگر تمہاری خاطر غریب بن گیا تاکہ تم اسکی غریبی کے سبب سے دولت مند ہو جاؤ”۔
میرے عزیزوں جیسا کہ ہم نے اس آیت میں پڑھا کہ خداوند یسوع مسیح روحانی دولت مند تھے لیکن وہ ہماری خاطر غریب بن گئے تاکہ ہم ان کے وسیلہ سے روحانی دولت حاصل کر سکیں. اس طرح میرے ساتھ آپ ایک اور آیت کو دیکھئے۔
2 یوحنا 3 باب 5 آیت: ” اور تم جانتے ہو کہ وہ اس لیے ظاہر ہوا تھا کہ گناہوں کو اٹھا لے جائے اور اس کی ذات میں گناہ نہیں جیسا کہ خداوند یسوع مسیح کی ذات میں گناہ نہیں تھا لیکن وہ ہماری خاطر گنہگار بن گیا تاکہ ہمیں راستباز بنائے”۔
رومیوں 4 باب 25 آیت: ” وہ ہمارے گناہوں کے لیے حوالے کر دیا گیا اور ہم کو راستباز ٹھہرانے کے لیے جلایا گیا ". ہم جو گنہگار تھے وہ ہمیں راستباز ٹھہرانے کے لیے زندہ کیے گئے۔
متی 8 باب 20 آیت: ” یسوع نے اس سے کہا کہ لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے مگر ابن آدم کے لیے سر دھرنے کی بھی جگہ نہیں”. یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ خداوند یسوع مسیح ہماری خاطر بے گھر ہو گئے اور ہمیں باپ کے گھر میں مکان دینے کا وعدہ کیا۔
یوحنا 14 باب 1 سے 2 آیت: ” تمہارا دل نہ گھبرائے تم خدا پر ایمان رکھتے ہو مجھ پر بھی ایمان رکھو میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں اگر نہ ہوتے تو میں تم سے کہہ دیتا کیونکہ میں جاتا ہوں تاکہ تمہارے لیے جگہ تیار کروں”. آمین!