انجیل مقدس خدا کی کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ہم مسیح کو قبول کر کہ کیا مقام حاصل کر چکے ہیں اور مسیحیت قبول کرنے سے پہلے ہم تاریکی میں تھے۔ اس نے ہمیں روشنی بخشی اور ہمیں اپنی امت بنایا اور ہم پر رحمت کی۔
پطرس 2 باب 9 سے 10 آیت: ” لیکن تم ایک برگزیدہ نسل – شاہی کاہنوں کا فرقہ – مقدس قوم اور ایسی امت ہو جو خدا کی خاص ملکیت ہے تاکہ اسکی خوبیاں ظاہر کرو جس نے تمہیں تاریکی سے اپنی عجیب روشنی میں بلایا ہے. پہلے تم کوئی امت نہ تھے مگر اب خدا کی امت ہو. تم پر رحمت نہ ہوئی تھی مگر اب تم پر رحمت ہوئی”۔