jcm-logo

دو بیٹوں کی تمثیل

متی 21 باب 28 سے 31 آیات:

” تُم کیا سمجھتے ہو؟ ایک آدمِی کے دو بَیٹے تھے۔ اُس نے پہلے کے پاس جا کر کہا بَیٹا جا آج تاکِستان میں کام کر۔ اُس نے جواب میں کہا میں نہِیں جاؤنگا مگر پِیچھے پچھتا کر گیا۔ پھِر دُوسرے کے پاس جا کر اُس نے اِسی طرح کہا۔ اُس نے جواب دِیا اچھّا جناب۔ مگر گیا نہِیں۔ اِن دونوں میں سے کون اپنے باپ کی مرضی بجا لایا؟ اُنہوں نے کہا پہلا۔ یِسُوع نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ محصُول لینے والے اور کسبِیاں تُم سے پہلے خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہوتی ہیں”۔

اِس تمثیل میں ہم یہ سیکھتے ہیں کہ جو صرف زبان سے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور عملی طور پر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔ دوسری طرف وہ لوگ جو بظاہر خُدا سے پیار نہ کرنے والے معلوم ہوتے ہیں، وہ پچھتاوے کے بعد خُدا سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور اُس کی فرمابرداری کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور ظاہر رکھ رکھاؤ سے کبھی متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ خُداوند آپ کو برکت دے۔ آمین!