jcm-logo

اِیمان کی مضبوطی کی دُعا

اَے خُداوند اگر میں کبھی ہمت ہار جاؤں تو مُجھے یاد دلانا کہ تیرے منصوبے میرے خوابوں سے بہتر ہیں۔

اگر میں کبھی بھٹک جاؤں تو مُجھے سیدھی راہ پر لانا۔

اگر میں کبھی آزمائش میں پڑ جاؤں تو مُجھے سنبھالنا۔

اگر کبھی میں حالات سے لڑتے لڑتے ٹوٹ جاؤں تو مُجھے ہمّت دینا۔

جب میں اپنے اردگرد کے ماحول سے گبھرا جاؤں تو آپ یہووؔاہ 

خُدا مُجھے تسلی دینا۔

جب کبھی میرے دشمن مُجھ سے لڑنے آئیں تو آپ میری لاٹھی بننا۔

میرے انبار خانے اپنے الہٰی خزانے سے بھر کر رکھنا تاکہ مُجھے کبھی کوئی کمی نہ ہو اور مُجھے اپنے خُداوند خُدا کے سوا کسی اور کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

مُجھے اِیمان کی مضبوطی دینا تاکہ میں کبھی بے دِل نہ ہوں۔

میں جب کبھی اندھیروں سے خوف کھاؤں تو آپ مُجھے اپنے پروں میں چُھپا لینا۔

اَے خُداوند مُجھے کبھی گرنے نہ دینا اور مُجھے اس قابل بنانا کہ میں تیرے نام سے ہر مشکل، ہر بیماری، ہر طوفان کا سامنا کر سکوں۔

اور اَے خُداوند مُجھ سے اپنے رشتے کو اتنا مضبوط کر دے کہ میرا ہر قدم، میرا ہر کام صرف تیرے نام کو جلال دینے کے لئے ہو۔

خُدا آپ کو برکت دے اور اِیمان کی مضبوطی عطا کرے۔ آمین!