مسیحی ایمان رکھتے ہوئے موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں ہمیں ایک الجھن کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ موت کے بعد ہم آخرت کے دِن تک قبر میں سوتے ہیں، اُس کے بعد سب جہنم اور جنت میں بھیجے جائیں گے۔ کچھ لوگ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ موت کے بعد ہمارا اِنصاف کر کے ہمیں جنت یا جہنم میں بھیج دیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد ہمیں جنت یا جہنم میں وقتی طور پر بھیجا جاتا ہے جب تک آخرت کا دِن نہیں آ جاتا اور پھر ہمارا ہمیشہ کے لئے اِنصاف کیا جائے گا۔ تو بائبل موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
سب سے پہلے، یسوع مسیح پر ایمان رکھنے والے کے لئے بائبل یہ کہتی ہے کہ مسیح پر ایمان رکھنے والے موت کے بعد جنت میں جائیں گے کیونکہ مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنے کی وجہ سے وہ گناہوں سے پاک ہوگئے ہیں۔ بائبل یہ کہتی ہے کہ ایمان رکھنے والے دوبارہ زندہ ہوئے ہیں۔ اگر مسیح پر ایمان رکھنے والے مرنے کے بعد مسیح کے ساتھ آسمان پر چلے جاتے ہیں تو دوبارہ زندہ ہونے سے کیا مُراد ہے؟ اِس کا مطلب یہ ہے کہ مرنے کے بعد ایمان رکھنے والوں کی روحیں مسیح کے ساتھ آسمان پر جاتیں ہیں اور اُن کے جِسم قبر میں سوتے ہیں۔ جب آخرت کے دِن اُنہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو اُن کے جسم نئے اور شاندار ہونگیں اور اُن کو پھر سے پاک روح کے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔ وہ نئے جسم کے ساتھ آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونگیں۔
دوسری طرف، جو لوگ مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول نہیں کرتے، وہ ہمیشہ کے لئے سزا میں رہیں گے۔ البتہ ایمان رکھنے والوں کی طرح بے ایمان لوگوں کی روحوں کو بھی وقتی طور پر ایک ایسی جگہ پر بھیجا جائے گا جہاں وہ آخرت کے دِن کے آنے تک رہیں گے اور پھر اُن کا اِنصاف ہوگا۔ بائبل یہ کہتی ہے کہ بے ایمانوں کو آخرت کے دِن پر زندہ کیا جائے گا اور پھر اُن کا اِنصاف کر کے اُنہیں جہنم میں ڈالا جائے گا۔ بے ایمان لوگوں کو مرنے کے بعد جہنم میں نہیں آگ کے دریا میں ڈالا جائے گا۔ البتہ بے ایمان لوگوں کو مرنے کے بعد جہاں بھی بھیجا جائے گا وہ جگہ اچھی نہیں ہوگی۔
لہٰذا مرنے کے بعد ایک شخص کو وقتی طور پر جہنم یا جنت میں بھیجا جاتا ہے۔ اِس وقتی دور کے بعد ہماری منزل نہیں بدلے گی صرف جگہ بدلے گی۔ بائبل یہ کہتی ہے کہ ایمان رکھنے والے ہمیشہ کی بادشاہی میں داخل ہونگیں۔ بے ایمان لوگوں کو جہنم میں بھیجا جائے گا۔ یہ سب اب ہمارے ایمان پر اِنحصار کرتا ہے کہ ہم یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں یا نہیں۔