متّی 19 باب 13 آیت: ” اُس وقت لوگ بچوں کو اُس کے پاس لائے تاکہ وہ اُن پر ہاتھ رکھے اور دعا دے۔ شاگردوں نے اُنہیں جھڑکا، لیکن یسوع نے کہا کہ بچوں کو میرے پاس آنے دو اور اِنہیں منا نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی ایسوں کی ہی ہے”۔
پاک کلام کے پڑھے اور سنے جانے پر خداوند کی خاص برکت ہو۔ آج کا کلام بچوں کی روحانی نشوع نما کے لئے ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اُن کی روحانی نشوع نما کریں۔ اُن کو گرجاگھر بھیجیں اور اُنہیں سنڈے سکول بھی بھیجیں۔ تاکہ اُن کو مسیحی تعلیم کے بارے میں پتا ہو۔ جب وہ بڑے ہو کر غیر قوموں میں جائیں تو وہ شرمندہ نہ ہوں بلکہ اُن کو بھی اپنی مسیحی تعلیم کے بارے میں پتا ہو۔ تو لحاظا اپنے بچوں کی روحانی نشوع نما کریں۔ بچوں سے محبت کریں اور اُن کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک رکھیں۔ کیونکہ بچے خدا کی رحمت ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَنہیں کی ہے۔ جیسا کہ اِس آیت میں لکھا ہے کہ اُن کو میرے پاس آنے دو آسمان کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے۔ آمین!