jcm-logo

خداوند یسوع مسیح کی نظر میں ہم سب برابر ہیں

یوحنا 13 باب 15-12 آیت: "پس جب وہ ان کے پاؤں دھو چکا اور اپنے کپڑے پہن کر پھر بیٹھ گیا تو ان سے کہا کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے ساتھ کیا کیا؟ تم مجھے استاد اور خداوند کہتے ہو اور خوب کہتے ہو کیونکہ میں ہوں. پس جب مجھ خداوند اور استاد نے تمہارے پاؤں دھوئے تو تم پر بھی فرض ہے کہ ایک دوسرے کے پاؤں دھویا کرو. کیونکہ میں نے تم کو ایک نمونہ دکھایا ہے کہ جیسا میں نے تمہارے ساتھ کیا ہے تم بھی کیا کرو”۔

آج کی یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ کس طرح یسوع نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور پھر ان سے کہا کہ آج تم نہیں جانتے کے میں کیا کر رہا ہوں لیکن بعد میں تمہاری سمجھ میں آ جائے گا. اپنے شاگردوں کے پاؤں دھو کر یسوع نے انسانیت کے لئے ایک بڑی مثال پیش کی کہ اگر وہ خداوند اور عظیم ہستی ہو کر اپنے شاگردوں کے پاؤں دھو سکتا ہے تو کیوں ہم اس کے اعمالوں کی پیروی کرتے ہوئے ایک دوسرے سے پیار اور ایک دوسرے کی خدمت نہیں کر سکتے ہیں؟ اِس لئے ایک دوسرے کے ساتھ برابر سلوک رکھیں کیونکہ خدا کی بھی نظر میں ہم سب برابر ہیں۔

خداوند یسوع ہمیں سکھاتا ہے کہ مسیحیت میں ہم سب برابر ہیں نہ کوئی چھوٹا نہ کوئی بڑا. مسیحیت میں سب کو برابری کا درجہ دیا گیا ہے نہ کوئی غریب ہے نہ کوئی امیر ہے. مسیحی ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی اور ادب سے پیش آنا چاہیے جیسے یسوع مسیح دوسروں سے پیش آتے تھے. کیونکہ ایسا کر کے نہ صرف ہم اپنے خدا کے حکم کو پورا کرتے ہیں بلکہ غیر قوموں کے سامنے بھی مسیحیت کی ایک عظیم مثال پیش کرتے ہیں. آمین!