میں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اٹھاونگا. میری کمک کہاں سے آۓ گی؟ میری کمک خداوند سے ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا. وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا. تیرا محافظ اونگھنے گا نہیں. دیکھ ! اسرائیل کا محافظ نہ اونگھیگا نہ سوۓ گا. خداوند تیرا محافظ ہے. خداوند تیرے داہنے ہاتھ پر تیرا صاحبان ہے. نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچاۓ گا نہ ماہتاب رات کو. خداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا. وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا. خداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔
زبور 121 کا ایک ایک لفظ بڑی قدرت سے بھرا ہے. نا امیدی میں یہ زبور ہمیں قوت بخشتا ہے. جب ہم خدا کا ہاتھ تھام کر چلتے ہیں تو وہ ہمیں کبھی گرنے نہیں دیتا ہے. وہ ہمیں ہر بلا سے محفوظ رکھتا ہے. یہ زبور مشکل، مصیبت، پریشانی اور آمدورفت میں ہماری حفاظت کرتا ہے. جب کوئی ہمارے ساتھ نہیں ہوتا تب خداوند خدا ہمارا نگہبان ہوتا ہے. آمین!