jcm-logo

مسیح میں ایک دوسرے کو معاف کریں اور صلح کی طرف ہاتھ بڑھائیں

مسیح میں ایک دوسرے کو معاف کریں اور صلح کی طرف ہاتھ بڑھاییں - معاف کرنا

مسیح میں ایک دوسرے کو معاف کریں اور صلح کی طرف ہاتھ بڑھائیں:

کلام مقدّس میں معاف کرنے کے بارے میں بار بار تلقین کی گئی ہے. یسوع مسیح پیار کا چشمہ ہیں. اگر آپ سے کوئی غلطی یا گناہ سرزد ہوا ہے اور آپ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، اگر آپ کو غلطی کا احساس ہے تو مسیح میں جھک کر اپنی غلطی اور گناہ کا اقرار کیجئے. ہمارا خدا بڑا ہی مہربان خدا ہے. وہ ہمارے گناہ معاف کر کے ہمیں گلے لگا کر ہمیں نئی زندگی دیتا ہے۔

میرے وہ بھائی بہن جو کچھ اس طرح سے پریشان ہیں، مسیح کی راہ سے بھٹک گئے ہیں، میرا یہ پیغام ان کے لئے ہے. خدا کے حضور جھکیں، اپنی غلطی کا اقرار کریں اور ایک نئی زندگی کی شروعات کریں جو گناہوں سے پاک ہو اور یسوع کی رضا کے مطابق ہو. آمین!

جس طرح خدا ہمیں معاف کرتا ہے اسی طرح انجیل مقدّس ہمیں بھی دوسروں کو معاف کرنے کی تلقین کرتی ہے. بعض اوقات ہم اپنے پیاروں اور عزیزوں کو ان کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے ان کو اپنے آپ سے دور کر دیتے ہیں، پتھر دل ہو جاتے ہیں، اور ان کو اکیلا ایک گناہ کے دلدل میں چھوڑ دیتے ہیں. ہر انسان کو معافی کا حق ملنا چاہیے. جیسے ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے ویسے ہی دوسروں کو بھی ضرور ہوتا ہوگا. جب خدا ہمارے سنگین گناہوں کو معاف کر سکتا ہے تو ہم انسانوں کو ان کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے لئے کیوں نہیں معاف کر سکتے؟ کیا ہماری انا خدا کی محبّت سے بھی بڑی ہے؟ آئیے آج عہد کرتے ہیں کہ مسیحی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کو معاف کرینگے اور کلام مقدّس میں لکھے خدا کے حکم کو پورا کرینگے۔

متی 6 باب 14 آیت: ” اس لئے کہ اگر تم آدمیوں کے قصور معاف کرو گے تو تمہارا آسمانی باپ بھی تم کو معاف کریگا "۔

ز.ق
لاہور – پاکستان