زبور 121 خداوند میرا محافظ / Psalm 121 Urdu Version
میں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اٹھاونگا. میری کمک کہاں سے آۓگی؟ میری کمک خداوند سے ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا. وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا. تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں. دیکھ ! اسرائیل کا محافظ نہ اونگھیگا نہ سوۓگا. خداوند تیرا محافظ ہے. خداوند تیرے داہنے ہاتھ پر تیرا صاحبان ہے. نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچاۓگا نہ ماہتاب رات کو. خداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھےگا. وہ تیری جان کو محفوظ رکھےگا. خداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا. آمین