میرے پاکستانی دوستوں کو میرا سلام جو تھائیلینڈ میں رہ رہے ہیں۔ زندگی کے اِن لمحوں میں خُدا آپ کو برکت دے کہ جو آپ وہاں گزار رہے ہیں۔ میرا نام پادری ڈیویڈ ہے اور میں انٹرنیشنل چرچ آف میڈریٹ کا پادری ہوں۔ میں صرف تھائیلینڈ کے مسیحیوں کے لئے اپنے دل کے احساسات اور آپ کی زندگی کے حوالے سے اپنے جذبات بانٹنا چاہتا ہوں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ جو ابھی اِسے پڑھ رہے ہیں، وہ بہت خطرناک اور تنہا وقت گزار رہے ہیں کہ جس میں اُن کو مسیح پر اپنے ایمان اور یقین رکھنے کی وجہ سے تکلیفیں دی جارہی ہیں۔ میں صرف اِس بات کا تصور ہی کر سکتا ہوں کہ آپ کن کن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ میں اپنے پورے دل سے آپ لوگوں کے لئے دُعا کرتا ہوں۔
میں جانتا ہوں کہ حال ہی میں ہم نے اپنی ایک مسیحی بہن کو کھو دیا جس نے مسیح کی خاطر اپنی جان دے دی اور پیچھے اپنا شوہر اور ایک بچہ چھوڑ گئی۔ وہ بہت مشکل وقت تھا۔ میں اِس بات پر بہت افسوس کرتا ہوں کہ ہم نے ایک بہن کھو دی جو وفات پا گئی ہے اور آپ جیسے بہت سے لوگ ہیں جو ایسی ہی مشکل کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی اُمید کو ڈھونڈنا چھوڑ دیا ہے۔ ایسے بہت سے وقت آتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی میں نہ اُمید ہو جاتے ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے دُعا کر رہا ہوں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ مسیح کے ایمان میں مضبوط رہیں۔ مسیح ہماری پناگاہ بن کر زمین پر خود آئے تھے، میں اُنہیں اپنی پناگاہ کہوں گا۔ جب مسیح زمین پر آئے تو اُس وقت کا بادشاہ مسیح کی پیدائش پر بہت غصہ ہوا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ مسیح آخر میں ایک بادشاہ بن جائے گا، تو بادشاہ نے تمام بچوں کو مروانے کا حل نکالا جو دو سال اور اُس سے چھوٹے تھے۔ تو جب مسیح آیا تو اُس کا استقبال نہیں کیا گیا تھا بلکہ اُس کے ماں باپ اُسے مصر لے گئے، کیونکہ اُن کو یہ قبول نہیں تھا اور وہ اپنی زندگی بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔
آپ یہ بات تو سمجھ سکتے ہیں کہ ہم کتنے سکون سے اِس دُنیا میں آتے ہیں۔ ویسے ہی آپ تھائیلینڈ میں یہ محسوس کرتے ہوئے رہ رہے ہیں کہ آپ نے اپنی حفاظت کے لئے سب کچھ چھوڑا کیونکہ آپ مسیح کے ساتھ چل رہے ہیں۔ یسوع آپ کے ساتھ ہیں اور وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ آخری وقتوں تک رہیں گے، آپ اُس میں مضبوطی سے رہیں۔ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے ساتھ آپ کی اُمید، آپ کی بحالی اور امن کے لئے دُعا کروں کہ یہ سب آپ کی مدد کے لئے اِسی وقت آئیں اور آپ کے ساتھ ہمیشہ رہیں کہ مسیح آپ کے پاس آئیں اور یہ آپ کا انعام ہے کیونکہ آپ مسیح کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اے باپ میں یسوع مسیح کے نام میں اپنے پاکستانی دوستوں کے لئے دُعا مانگتا ہوں، اے باپ میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ اُن پر سے ہر بوجھ، ہر وزن، ہر مشکل یسوع مسیح کے نام میں کم ہو جائے، میں خُداوند یسوع مسیح سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کی دیکھ بھال اور آپ کی محبت اور آپ کی نظر اُن پر رہے، اے باپ اُن پر نظر رکھ میں دُعا مانگتا ہوں۔ اے باپ اُنہیں بحال کر کہ وہ تیری نجات کی خوشی منائیں اور اُن پر اپنا روح القدس بھیج۔ اے باپ میرے پاکستانی خاندان کے ساتھ رہ اور اے باپ ہم اُن کی حمایت، اُن سے محبت اور اُن کے لئے دُعا کرتے رہیں گے۔ میں اُن کی حفاظت اور اُن کی دیکھ بھال کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں، تیرے نام میں ہم دُعا کرتے ہیں۔ آمین!
دوستوں اپنا حوصلہ قائم رکھیں، یہ جانتے رہیں کہ یہ مشکلات آپ کی زندگی میں تھوڑے عرصہ کے لئے ہیں، یہ ہمیشہ نہیں رہیں گی اور یسوع مسیح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے اور آپ کی زندگی بھی میری زندگی ہے، وہ آپ پر اپنی برکت بھیجتا ہے اور آپ ایمان میں مضبوط رہیں۔ میں پادری ڈیویڈ ہوں اور یہ جیسس کرائیسٹ فار مسلم ہے۔ خُدا آپ کو برکت دے۔ ہماری دُعائیں تھائیلینڈ کے مسیحیوں کے ساتھ ہیں۔