آج جس موضوع پر میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرے لئے بہت تشویشناق ہے۔ آج کا موضوع اِس بارے میں ہے کہ مسیحی لوگ ہی کیوں مشکلات برداشت کرتے ہیں؟ یا تکلیفیں صرف مسیحیوں کے لئے ہی کیوں ہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ آج کے دور میں بہت سے مسیحی چاہے وہ کسی بھی جگہ پر ہوں اپنے ایمان کے لئے کھڑے ہونے کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔ بائبل میں کہا گیا ہے کہ خبردار کرنے والے اور افواہیں پھیلانے والے ہمیشہ آئیں گے اور وہ ہمیشہ جنگ اور پریشانیاں پھیلائیں گے جب تک یسوع نہیں آجاتا۔ یہ ایک بدقسمتی ہے لیکن بائبل میں یسوع یہ بھی کہتا ہے کہ آپ کو مسیح میں امن سے رہنا ہے۔ زبُور میں یہ کہا گیا ہے کہ ” برکت اُن کو ملی جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا کیونکہ یہ خُدا کی بادشاہت ہے”۔ لیکن اُن کو برکت ملتی ہے جو سچائی کے لئے ظلم وستم برداشت کرتے ہیں، یہ اِس میں بہت اہم بات ہے۔
بدقسمتی سے یہ آپ کے رہنے پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کہاں رہ رہے ہیں۔ اِس دُنیا میں ظلم وستم تو ہے لیکن خاص طور پر مسیح کو ماننے کی وجہ سے مشکلات برداشت کرنی پڑھتی ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ مشکلات آپ کے سامنے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ ایمان کی وجہ سے آپ پر امتحان اور پریشانیاں آئیں گی، اور اِس کے ساتھ یہ جانتے ہوئے کہ آپ کی اُمید اور یقین مسیح میں ہے اور وہ ہر چیز میں ہے اور آپ یہ جانتے رہیں کہ مسیح میں ایک اُمید ہے۔ میں کسی کے بارے میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ جس نے اتنی مشکلات اور ظلم برداشت کیے کہ جتنے کسی نے کبھی بھی نہ کیے ہوں، جتنے مسیح نے کیے تھے جو کہ ایک کامل اِنسان تھے۔
ہم تب تک مکمل نہیں ہیں جب تک کہ ہم ایسے ہی مشکلات کا سامنا نہ کرلیں۔ ہمیں اپنے ایمان کے لئے کئی بار ظلم برداشت کرنے پڑھتے ہیں اور کئی بار ہم ایسی جگہ پر بھی شرمندہ محسوس کرتے ہیں جہاں پر مسیح کی خدمت کرنا قانون کے خلاف نہیں ہوتا کیونکہ ہم الجھن میں پڑھ جاتے ہیں۔ اُن لوگوں سے بہتر یہ کون جان سکتا ہے جو ایسے ملک میں ہوتے ہیں جہاں پر مسیح کی خدمت کرنا قانون کے خلاف ہوتا اور اُنہیں اِس کے لئے ظلم و ستم برداشت کرنے پڑھتے ہیں اور یہاں تک کے اُنہیں مسیح کے پیروکار ہونے کی وجہ سے مار دیا جاتا ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ اُن کے بارے میں میں کیا کہوں لیکن مجھے اِتنا ضرور پتا ہے کہ خُدا جاننے والا ہے، خُدا وفادار ہے، خُدا وہ خُدا ہے جو آپ سے مشکلات کے وقت بھی محبت کرتا ہے۔
ایسی بہت سی مشکلات ہیں جن میں ہمیں نقصان اُٹھانے پڑھتے ہیں، بہت دفعہ ہم اِس بات کی وضاحت نہیں کر پاتے کہ گرجاگھر ہی کو کیوں نقصان پہنچایا گیا؟ لیکن ہم جانتے ہیں کہ مقدس کلام ہمیں کیا کہتا ہے کہ مسیحیوں کے خلاف ہمیشہ سے ظلم و ستم ہوتا رہے گا اور یہ افواہ پھیلانے والے اور جنگ اور لڑائی کرنے والے ہمیشہ رہیں گے۔ مقدس کلام ہمیں یہ بھی کہتا ہے کہ ہم اِن سب پر قابو پائیں گے اور یہ بھروسا اور یہ ایمان ہماری اپنی قابلیت میں نہیں ہے کہ ہم اپنی طاقت سے کیا کر سکتے ہیں اور کہ ہم لڑائی کریں بلکہ ہمارا اعتماد اور ایمان خُداوند میں ہے اور وہ ہماری مدد کرے گا۔ اگر آپ اُن حالات میں ہیں کہ آپ مشکلات محسوس کر رہے ہیں تو میں آپ کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں کہ آپ اِس سب کو ضائع نہ جانے دیں اور اُمید نہ ہاریں۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ مسیح میں مضبوطی سے کھڑے رہیں اور مسیح ہی واحد ہے جو آپ کی مدد کرے گا اور آپ اپنی اُمید کو ختم نہ ہونے دیں، وہی ہے جو آپ کو وہ اُمید، وہ مستقبل، وہ وعدہ دیگا جو خُدا کی طرف سے آتا ہے۔ میں ذاتی طور پر افسوس کرتا ہوں کہ آپ کن حالات سے گزر رہے ہیں کہ آپ سب اِن مشکلات سے گزر رہے ہیں لیکن آپ یہ جانتے رہیں کہ آپ کے ایمان کا امتحان خُداوند کو عظمت اور جلال دے گا۔ اپنا ایمان اور یقین مسیح میں رکھیں اور وہ آپ کے ساتھ رہے گا۔ میرا ایمان ہے کہ ظلم وستم اور لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ میں اِس بات کی ضمانت نہیں دیتا لیکن تب تک کے لئے میں یہ کہوں گا کہ آپ کا ایمان، یقین اور اُمید خُدا کے الفاظ اور اصولوں پر ہونی چاہیے اور ایک پیروکار ہوتے ہوئے اگر آپ مسیح کے پیروکار ہیں تو آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ آپ کے ایمان کا امتحان ضرور ہوگا۔ لیکن اگر آپ خُدا کے کلام پر مضبوطی سے کھڑے رہیں گے تو وہ آپ پر اپنی نظر رکھتا ہے۔
جیسا کہ خُدا کا کلام کہتا ہے اور یہی میرے ایمان میں اُمید ہے اور آج آپ کے لئے میری دُعا ہے کہ آپ خُدا کے اصول اور کلام پر مضبوطی سے کھڑے رہیں۔ چاہے کتنی بھی آفتیں آئیں، چاہے آپ آفتوں کے بیچ میں ہوں اور آفتیں آپ کے راستے میں ہوں، وہ ختم ہو جائیں گی، یہ خُدا اور اُس کے مسیح کا کلام ہے اور مسیح اکیلا آپ کی مدد کرے گا۔ آپ اِسی طرح بائبل پر عمل کریں اور دوسروں تک بھی بائبل کا پیغام پہنچائیں تاکہ لوگ بائبل کی اہمیت کو جان سکیں۔ یہ سب پڑھنے کے لئے شکریہ۔ میں آپ کے لئے دُعا کرونگا۔