لوقا 6 باب 46 آیت: ” جب تم میرے کہنے پر عمل نہیں کرتے ہو تو کیوں مجھے خداوند خداوند کہتے ہو؟ "۔
کلام مقدّس کی اس آیت میں ان لوگوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو اپنے منہ سے تو خدا خدا کرتے ہیں لیکن دل میں ذاتی مفاد و لالچ رکھ کر خدا کا نام استعمال کرتے ہیں. ایک مسیحی ہوتے ہوئے ہم پر خداوند اور اس کے فرمائے حکموں پر عمل کرنا لازمی ہے. کچھ لوگ نا جانے کیوں خدا خدا کا شور تو مچاتے ہیں پر ان کے ذاتی اعمال میں خدا کی کہی باتوں کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی ہے. جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ چلا چلا کر خداوند خداوند تو کرتے ہیں مگر خداوند یسوع مسیح کی کہی باتوں پر عمل کرنے سے کوسوں دور ہوتے ہیں. لہٰذا آج کا یہ پیغام آپ کو یہ سکھاتا اور بتاتا ہے کہ اپنے پیارے مسیح میں وفادار ہوں اس کی دی گئی تعلیم پر عمل کریں اور ایک سچے ایماندار مسیحی ہونے کا ثبوت دیں. جس سے آپ کی مسیحی شخصیت اور آپ کا خدا سے رشتہ دونوں مضبوط ہوں اور آپ اس کے مبارک نام میں جلال پائیں. آمین!