میں ایسے خاندان میں پلا بڑھا ہوں جو مہموں کو ترجی دیتا ہے۔ میرے والدین مبلغه ہیں۔ میرے دادا اور دادی بھی 50 سالوں سے مبلغه تھے۔ تو میں اپنی زندگی میں مہم، مبلغه کام اور غیر ملکوں میں گرجاگھر بنانے کے بارے میں جانتا ہوں۔ میں نےاتنے سالوں سے کیا بڑھتا دیکھا ہے تاہم میری زندگی کا تجربہ محدود ہے اِس لئے مجھے صرف مہموں کے بارے میں پتا ہے اور میں نے یہ دیکھا ہے کہ تاہم پیغام اُسی طرح رہتا ہے، صرف اِس چیز کے بار بار بدلنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس طرح مہم چلاتے ہیں اور کس طرح لوگوں تک پہنچتے ہیں۔
لیکن اِس چیز کو بدلتے ہوئے جہاں بہت سے لوگ گرجاگھر کو زیادہ متعلقہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ انجیل کو بھی متعلقہ بنا رہے ہیں، میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، لوگوں تک پہنچنے کے لئے مختلف راستے بنا رہے ہیں۔ میرے خیال سے یہ بہت زبردست اور واقعی میں بہت با مقصد ہے۔ البتہ پیغام کو ہی اصل ترجیح ہونا چاہیے۔ انجیل کو نہ کسی روشنی اور نہ ہی کسی انسانی صلاحیت کی ضرورت ہے۔ انجیل اپنے آپ میں ہی ایک نجات دینے والی طاقت ہے۔ انجیل، جو کہ دُنیا کی طرف آنے والا یسوع مسیح کا پیغام ہے جس کے اندر لوگوں کو نجات دینے اور اُن کو بچانے کی طاقت ہے۔
تو چاہے ہم مہم کو اہمیت دے رہے ہوں، چاہے ہم مبلغوں کو باہر بھیج رہے ہوں یا شاید آپ اُن لوگوں کے پاس جانے کو اہمیت دے رہے ہوں جن کے پاس کوئی کبھی نہ گیا ہو۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ یسوع مسیح کی انجیل کی مَنادِی کریں۔ اِسے اپنی ترجیح بناتے ہوئے، اپنا سب سے بڑا مقصد بنا لیں۔ جو ابتدائی چیزیں اِس کے گرد ہیں وہ سب خاکی ہیں اور یہ انجیل کی ہم آہنگی یا اِس کی سیاحت کے لئے استعمال ہو سکتی ہیں۔ میرے خیال سے یہ سب کچھ اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن سب سے بڑی ترجیح، سب سے بڑا مقصد، سب سے پہلے توجہ کا مرکز یسوع مسیح کی انجیل کی مَنادِی کرنا ہے۔