jcm-logo

والدین کے لئے دعا

والدین کے لئے دعا - یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - اپنے بڑوں کے لئے دعا کریں

اے جلالی خدا تو نے یہ حکم دیا ہے

کہ ہم اپنے والدین کی عزت کریں

اے مہربان خدا میرے والدین کی سلامتی کی میری دعا سن

انہیں عمر کی درازی بخش

انہیں جسمانی طور پر تندرست کر

ان کے روزگار میں برکت ڈال

ہمیشہ ان کی حفاظت کر

انہیں برکتوں سے مالا مال کر

تاکہ وہ میری اچھی پرورش کر سکیں

بخش دے کہ میں ہمیشہ ان کی مدد کروں

اور مجھے اس قابل بنا کہ ان کا خیال رکھ سکوں

اور ہم اکٹھے ہمیشہ تیری تعریف کرتے رہیں

مسیح خداوند کے وسیلہ سے آمین!