ایک عام سوال جو لوگ اپنے آپ سے پوچھتے ہیں کہ ”میں ہی کیوں؟” یا تو شاید اُن کے ساتھ کوئی حادثہ ہوتا ہے یا شاید اُن کے ساتھ حقیقت میں کچھ اچھا ہوتا ہے۔ وہ اپنے اِرد گرد دیکھتے ہیں، وہ حقائق پر غور کرتے ہیں، وہ اِس چیز پر غور کرتے ہیں کہ وہ کہاں سے برکت حاصل کر رہے ہیں اور وہ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ”میں ہی کیوں؟ مجھے ہی کیوں یہ ترقی ملی؟ مجھے ہی کیوں یہ نوکری ملی؟ مجھے ہی کیوں یہ حیرت انگیز بیوی ملی؟ مجھے ہی کیوں ایسے زبردست ملک میں رہنے کا موقع ملا؟ ”۔
تاہم، اِس سوال کا جواب ”صرف خُدا” ہی ہے اور ہم وقت در وقت تمام صحیفوں میں پھر سے دیکھتے ہیں کہ خُدا لوگوں کو چُنتا ہے اور وہ اُنہیں برکت دیتا ہے اور اکثر وہ یہی سوال کرتے ہیں کہ ” میں ہی کیوں؟ ” لیکن اگر آپ اُن کے بارے میں اور جانتے ہیں تو اکثر اُن کا جواب یہی ہوتا ہے کہ ”صرف خُدا ہی کر سکتا ہے” اور یہ سب دُعا سے، اُن کی عبادت سے اور اپنی زندگی خُدا کو دینے سے ظاہر ہوتا ہے۔
اور اگر آپ اِسے سُن رہے ہیں تو شاید آپ بھی اپنے آپ سے یہی سوال پوچھ رہے ہوں کہ ” میں ہی کیوں؟ ”۔ شاید آپ یہ بھی پوچھ رہے ہوں کہ میں ہی کیوں اِس وقت یہ پڑھ رہا ہوں۔ شاید خُدا آپ کے ساتھ کوئی تعلق قائم کرنا چاہ رہا ہو کہ اُس کا اکلوتا بیٹا آپ کے لئے اور آپ کے گناہوں کے لئے صلیب پر مرا تاکہ آپ نجات پا سکیں۔ شاید آپ صلیب کی طرف دیکھیں، شاید آپ یہ دیکھیں کہ یسوع نے آپ کے لئے کیا کیِا ہے اور شاید آپ یہی سوال پوچھیں کہ ” میں ہی کیوں؟ ” اور اِس کا صرف ایک ہی جواب ہے کہ ” صرف خُدا ہی کر سکتا ہے”۔ میں آپ کو کہوں گا کہ آپ یسوع کو چُنیں۔ اگر آپ اپنی زندگی کی طرف دیکھتے ہیں اور آپ برکتوں پر اور بہت سی زبردست چیزوں پر غور کرتے ہیں جو خُدا نے آپ کو دیں ہیں تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب کچھ خُدا کے فضل سے ہے اور وہ آپ کی زندگی چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی اُس کو سونپ دیں اور اپنی پوری زندگی اُس کی تعریف کریں۔