jcm-logo

جھوٹے نبیوں اور اُن کی تعلیمات سے ہوشیار رہیں

دوسروں کو سکھانے کے لحاظ سے جو سب سے غلط بات ہے وہ یہ ہے کہ جب آپ غلط جگہ تعلیم حاصل کرتے ہیں کیونکہ آپ غور نہیں کرتے کہ آپ کو کیا سکھایا جا رہا ہے۔ اور اِس بارے میں پال رسول نے بھی ہمیں آگاہی دی ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب جھوٹے نبی اور جھوٹے اُستاد اُٹھ کھڑے ہوںگے۔ لیکن اِس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس انجیل مقدس ہے اور ہمارے پاس خدا کی ہدایات ہیں۔ ایسے پادری بھی ہیں جو خدا کے کلام کی مکمل طور پر منادی تو نہیں کر رہے لیکن وہ سچی تعلیم میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ہمیں ہر وقت اِس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں اور وہ کیا سکھا رہے ہیں۔

جب کوئی ایسی مسیحی تعلیم یا منادی کر رہا ہو جو کہ سہی نہیں ہے تو ہمارا پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ ہم انجیل مقدس میں سیکھیں کہ کیا وہ منادی جو وہ لوگ کر رہے ہیں سہی ہے یا نہیں۔ میں صرف اُن لوگوں کی بات ہی نہیں کر رہا ہوں جو انٹرنیٹ یا ٹیلی وزن پر منادی کرتے ہیں بلکہ اِس میں وہ عام پادری صاحبان بھی شامل ہیں جو اپنی پوری محنت سے منادی تو کر رہے ہیں لیکن کئی بار وہ لوگوں کی غلط رہنمائی بھی کرتے ہیں یا شاید وہ فرقے شروع کر دیں اور ہمیں مسیحی ہوتے ہوئے ایسی چیزوں سے ہوشیار رہنا ہے۔

چاہے ہم اُن رہنماؤں سے محبت رکھیں لیکن ہمیں انجیل مقدس کو بھی پڑھنا چاہیے۔ ہمیں انجیل مقدس کی مدد سے اِس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کیا وہ سہی کہہ رہے ہیں۔ اِس کے لئے ہمیں خدا کے کلام پر نظر کرنے کی ضرورت ہے۔ خداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

انتھونی سنتیاگو