jcm-logo

یعقُوب کی انجیل مقدس

جب میں یعقُوب کی انجیل پڑھتا ہوں تو یہ حیران کن بات ظاہر کرتی ہے، یہ گناہ اور سزا کے بارے میں بات کرتی ہے۔ یہ کہتی ہے کہ جو کوئی شخص جو نیکی کرنے میں ناکام رہتا ہے کہ جس کے بارے میں اُسے پتا ہے کہ اُسے کرنا چاہیے، وہ آدمی گناہ کرتا ہے۔

اگر آپ کوئی کام کرتے ہیں، جس کے بارے میں آپ پہلے سے جانتے ہیں کہ آپ اچھا کام کر رہے ہیں تو آپ گناہ میں نہیں ہیں۔ اور ہماری زندگیوں میں ہم اِس پر عمل کر سکتے ہیں۔ جس کے ذریعے ہم دوسرے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک بچے کے والدین ہیں جو کہ گناہ میں زندگی گزار رہا ہے یا وہ خدا کے راستے سے باغی ہے۔ جس میں آپ ایک والدین ہونے کے ناطے کچھ بھی نہیں کر رہے۔ آپ اِس میں کسی قسم کا قدم نہیں اُٹھا رہے۔ لیکن یہ آپ کی طرف سے ایک اچھا عمل ہوگا۔ آپ کو والدین ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

البتہ اگر آپ اُن کی تربیت کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو آپ کی نگرانی میں ہیں، تو اِس میں یعقُوب آپ کو گنہگار کہتے ہیں۔ اور یہ سب والدین کے اپنے بچوں کے ساتھ رشتے میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ سچ ہے۔ مثال کے طور پر، آپ ایک چھوٹے سے گروہ کے بانی ہیں یا آپ اپنی کمپنی میں کچھ لوگوں کے حکمران ہیں۔ اور آپ اِس بات کو جانتے ہیں کہ آپ کا اُن لوگوں کے ساتھ ایک اہم تعلق ہے۔ خدا کے سامنے آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ اُن کی رہنمائی کریں، اُنہیں اچھائی کا راستہ دکھائیں اور اُن کا خیال رکھیں۔ جو گناہ وہ کر رہے ہیں اُس میں آپ بھی ذمہ دار ہونگے۔ کیونکہ اگر آپ کسی شخص کو گناہ کرتے دیکھتے ہیں جو کہ آپ سے تعلق رکھتا ہے، وہ آپ کی طرف دیکھتا ہے اور آپ کی مدد کا منتظر ہے، آپ اُس کی مدد کرنے میں ناکام رہتے ہیں یا آپ اُسے گناہ سے نہیں روکتے تو یہ نہ صرف اُن کا گناہ ہے اور نہ صرف وہ بھی اِس گناہ کی سزا پائیں گے بلکہ آپ بھی اِس کی سزا پائیں گے کیونکہ آپ بھی اِس میں شامل ہیں کہ وہ شخص آپ کی نگرانی میں گناہ کر رہا ہے۔

تو اگر آپ آج یہ دیکھ رہے ہیں اور کسی کے ساتھ آپ کی گہری دوستی ہے جو آپ کو اپنی زندگی میں ایک رہنما سمجھتے ہیں۔ وہ آپ کو اپنے روحانی باپ کے طور پر سمجھتے ہیں یا وہ آپ کو اپنی زندگی میں ایک رہنما سمجھتے ہیں اور آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ ایسا کر رہے ہیں جو سہی نہیں ہے لیکن آپ اُنہیں اُس گناہ سے دور رہنے کے لئے نہیں کہہ رہے تو یہ نہ صرف اُن کی سزا ہوگی جو وہ اپنے گناہوں کی وجہ سے پائیں گے بلکہ آپ بھی اِس سزا میں شامل ہونگے کیونکہ آپ نے اُنہیں اُس گناہ سے نہ روکا۔

تو میں آج آپ کی رہنمائی کرتا ہوں کہ چاہے کوئی بھی ایسا شخص جو آپ کی زندگی میں ہے جس کے ساتھ آپ کا گہرا تعلق ہے تو آپ اُنہیں اُن گناہوں سے روکیں جو وہ کر رہے ہیں۔ اِس لحاظ سے آپ اپنے ایمان میں مضبوط رہیں۔ اُنہیں بائبل کا پیغام دیں۔ کیونکہ یہ نہ صرف اُن کے بارے میں ہے اور نہ ہی اُن کے گناہ کے بارے میں ہے بلکہ اُس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ کس طرح اُن کا خیال رکھتے ہیں۔ آمین!