jcm-logo

نئے دن کی شروعات کی دعا

اے سلامتی کے بادشاہ، معجزات کے خدا، اور میری دعاؤں کو سننے والے زندہ جلالی یسوع باپ، آج ایک بار پھر میں نے نئی صبح دیکھی اور آج پھر میں نے آپ کے نام سے نیا دن شروع کیا- خداوند یسوع مسیح، اس نئے دن میں آپ نے ایک بار پھر مجھے میرے خاندان کا ساتھ بخشا اور ان کی ساری ضرورتوں کو پورا کیا-

پیارے خداوند، میں چاہتا ہوں کہ آج کے دن میں میرا ہر کیا گیا کام آپ کے نام کو جلال دے، دوسروں کے ساتھ میرا سلوک میرے مسیحی ہونے کی گواہی دے، میں ضرورتمندوں کے کام آؤں اور آپ کا بیٹا ہونے کی ایک مثال پیش کروں-

پیارے خداوند، آج کے اس دن میں مجھے جو بھی خراق ملے، اس سے جو توانائی حاصل کروں، اسے آپ کی بادشاہی کے کاموں میں لگاؤں کیونکہ مجھے وہ رزق صرف آپ مہیا کرتے ہیں- خداوند، میں آج کے دن کے لئے آپ سے اپنے پیاروں اور اپنے خاندان کی حفاظت کی دعا مانگتا ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ میں جو بھی دعا کے ذریعے مانگتا ہوں وہ آپ کے میٹھے اور جلالی نام میں پا لیتا ہوں، آمین-